Ar-Rahman، آیت 33
يَـٰمَعْشَرَ ٱلْجِنِّ وَٱلْإِنسِ إِنِ ٱسْتَطَعْتُمْ أَن تَنفُذُوا۟ مِنْ أَقْطَارِ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ فَٱنفُذُوا۟ ۚ لَا تَنفُذُونَ إِلَّا بِسُلْطَـٰنٍ
اے گروہِ جن وانس اگر تمہیں قدرت ہو کہ آسمان اور زمین کے کناروں سے نکل جاؤ تو نکل جاؤ۔ اور زور کے سوا تم نکل سکنے ہی کے نہیں
لفظ بہ لفظ
کسی لفظ پر ٹیپ کریں، اسے سنیں اور اس کا مادہ دیکھیں۔
تفسیر
Fi Zilal al-Quran
یمعشر ............ بسلطن (55: 33) (اے گروہ جن وانس ، اگر تم زمین اور آسمان کی سرحدوں سے نکل کر بھاگ سکتے ہو تو بھاگ دیکھو ، نہیں بھاگ سکتے۔ اس لئے کہ اس کے لئے بڑا زور چاہئے) کس طرح تم نکل سکتے ہو ؟ کہاں سے تم بھاگ سکتے ہو ؟ اس کے لئے تو بڑی قوت چاہئے اور قوت اللہ کے پاس ہے اور پھر وہی سوال۔
اس آیت کے آس پاس
- آیت 31 سَنَفْرُغُ لَكُمْ أَيُّهَ ٱلثَّقَلَانِ اے دونوں جماعتو! ہم عنقریب تمہاری طرف متوجہ ہوتے ہیں
- آیت 32 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
- آیت 33
- آیت 34 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
- آیت 35 يُرْسَلُ عَلَيْكُمَا شُوَاظٌ مِّن نَّارٍ وَنُحَاسٌ فَلَا تَنتَصِرَانِ تم پر آگ کے شعلے اور دھواں چھوڑ دیا جائے گا تو پھر تم مقابلہ نہ کرسکو گے