An-Naba، آیت 22
لِّلطَّـٰغِينَ مَـَٔابًا
(یعنی) سرکشوں کا وہی ٹھکانہ ہے
لفظ بہ لفظ
کسی لفظ پر ٹیپ کریں، اسے سنیں اور اس کا مادہ دیکھیں۔
تفسیر
Fi Zilal al-Quran
یہ تفسیر اُس حصے کی ہے جو آیت 78:21 سے شروع ہوتا ہے۔
جہنم کو پیدا کردیا گیا ہے ، یہ موجود اور تیار ہے اور ایک انسان کی طرح گھات میں بیٹھی انتظار کررہی ہے اور یہ لوگ آتے ہیں اور اس میں گرتے ہیں اور وہ برابر ان کا استقبال کررہی ہے ، گویا زمین پر ان کی زندگی ایک سفر ہے اور یہ لوگ لوٹ رہے ہیں ، اپنی اصلی جائے رہائش کی طرف ، اور اس مرجع اور ماویٰ میں انہوں نے اب ابدالاباد تک رہنا ہے۔ یہ ایک طویل زندگی ہوگی اور زمانوں پر زمانے گزرتے چلے جائیں گے اور ان کی حالت یہ ہوگی۔
اس آیت کے آس پاس
- آیت 20 وَسُيِّرَتِ ٱلْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًا اور پہاڑ چلائے جائیں گے تو وہ ریت ہو کر رہ جائیں گے
- آیت 21 إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا بےشک دوزخ گھات میں ہے
- آیت 22
- آیت 23 لَّـٰبِثِينَ فِيهَآ أَحْقَابًا اس میں وہ مدتوں پڑے رہیں گے
- آیت 24 لَّا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًا وَلَا شَرَابًا وہاں نہ ٹھنڈک کا مزہ چکھیں گے۔ نہ (کچھ) پینا (نصیب ہو گا)