اللہ کی حمد، جو تنہا ہر چیز کا اختیار رکھتا ہے
اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ كُلُّهُ ، اَللّٰهُمَّ لَا قَابِضَ لِمَا بَسَطْتَ ، وَلَا بَاسِطَ لِمَا قَبَضْتَ ، وَلَا هَادِيَ لِمَنْ أَضْلَلْتَ ، وَلَا مُضِلَّ لِمَنْ هَدَيْتَ ، وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ ، وَلَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ ، وَلَا مُقَرِّبَ لِمَا بَاعَدْتَ ، وَلَا مُبَاعِدَ لِمَا قَرَّبْتَ.
اے اللہ! تیرے ہی لیے ساری حمد ہے۔ اے اللہ! جسے تو نے کشادہ کیا اسے کوئی تنگ کرنے والا نہیں، اور جسے تو نے تنگ کیا اسے کوئی کشادہ کرنے والا نہیں۔ جسے تو نے گمراہ کیا اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں، اور جسے تو نے ہدایت دی اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں۔ جو تو نے روک لیا اسے کوئی دینے والا نہیں، اور جو تو نے دیا اسے کوئی روکنے والا نہیں۔ جسے تو نے دور کیا اسے کوئی قریب کرنے والا نہیں، اور جسے تو نے قریب کیا اسے کوئی دور کرنے والا نہیں۔

