مشترک فقرہ
فَمَن كَانَ مِنكُم مَّرِيضًا
- 3
- 2
- 1
- 4
تمام مقامات
- اصل جیسا
- اصل سے مختلف
- اصل کی لمبائی مختلف ہے
- 2:184 Al-Baqarah اصل · یکساں الفاظ
أَيَّامًۭامَّعْدُودَٰتٍۢ ۚفَمَنكَانَمِنكُممَّرِيضًاأَوْعَلَىٰسَفَرٍۢفَعِدَّةٌۭمِّنْأَيَّامٍأُخَرَ ۚوَعَلَىٱلَّذِينَيُطِيقُونَهُۥفِدْيَةٌۭطَعَامُمِسْكِينٍۢ ۖفَمَنتَطَوَّعَخَيْرًۭافَهُوَخَيْرٌۭلَّهُۥ ۚوَأَنتَصُومُوا۟خَيْرٌۭلَّكُمْ ۖإِنكُنتُمْتَعْلَمُونَ
(روزوں کے دن) گنتی کے چند روز ہیں تو جو شخص تم میں سے بیمار ہو یا سفر میں ہو تو دوسرے دنوں میں روزوں کا شمار پورا کرلے اور جو لوگ روزہ رکھنے کی طاقت رکھیں (لیکن رکھیں نہیں) وہ روزے کے بدلے محتاج کو کھانا کھلا دیں اور جو کوئی شوق سے نیکی کرے تو اس کے حق میں زیادہ اچھا ہے۔ اور اگر سمجھو تو روزہ رکھنا ہی تمہارے حق میں بہتر ہے - 2:185 Al-Baqarah الفاظ مختلف ہیں
شَهْرُرَمَضَانَٱلَّذِىٓأُنزِلَفِيهِٱلْقُرْءَانُهُدًۭىلِّلنَّاسِوَبَيِّنَـٰتٍۢمِّنَٱلْهُدَىٰوَٱلْفُرْقَانِ ۚفَمَنشَهِدَمِنكُمُٱلشَّهْرَفَلْيَصُمْهُ ۖوَمَنكَانَمَرِيضًاأَوْعَلَىٰسَفَرٍۢفَعِدَّةٌۭمِّنْأَيَّامٍأُخَرَ ۗيُرِيدُٱللَّهُبِكُمُٱلْيُسْرَوَلَايُرِيدُبِكُمُٱلْعُسْرَوَلِتُكْمِلُوا۟ٱلْعِدَّةَوَلِتُكَبِّرُوا۟ٱللَّهَعَلَىٰمَاهَدَىٰكُمْوَلَعَلَّكُمْتَشْكُرُونَ
(روزوں کا مہینہ) رمضان کا مہینہ (ہے) جس میں قرآن (اول اول) نازل ہوا جو لوگوں کا رہنما ہے اور (جس میں) ہدایت کی کھلی نشانیاں ہیں اور (جو حق و باطل کو) الگ الگ کرنے والا ہے تو جو کوئی تم میں سے اس مہینے میں موجود ہو چاہیئے کہ پورے مہینے کے روزے رکھے اور جو بیمار ہو یا سفر میں ہو تو دوسرے دنوں میں (رکھ کر) ان کا شمار پورا کرلے۔ خدا تمہارے حق میں آسانی چاہتا ہے اور سختی نہیں چاہتا اور (یہ آسانی کا حکم) اس لئے (دیا گیا ہے) کہ تم روزوں کا شمار پورا کرلو اور اس احسان کے بدلے کہ خدا نے تم کو ہدایت بخشی ہے تم اس کو بزرگی سے یاد کر واور اس کا شکر کرو - 2:196 Al-Baqarah یکساں الفاظ
وَأَتِمُّوا۟ٱلْحَجَّوَٱلْعُمْرَةَلِلَّهِ ۚفَإِنْأُحْصِرْتُمْفَمَاٱسْتَيْسَرَمِنَٱلْهَدْىِ ۖوَلَاتَحْلِقُوا۟رُءُوسَكُمْحَتَّىٰيَبْلُغَٱلْهَدْىُمَحِلَّهُۥ ۚفَمَنكَانَمِنكُممَّرِيضًاأَوْبِهِۦٓأَذًۭىمِّنرَّأْسِهِۦفَفِدْيَةٌۭمِّنصِيَامٍأَوْصَدَقَةٍأَوْنُسُكٍۢ ۚفَإِذَآأَمِنتُمْفَمَنتَمَتَّعَبِٱلْعُمْرَةِإِلَىٱلْحَجِّفَمَاٱسْتَيْسَرَمِنَٱلْهَدْىِ ۚفَمَنلَّمْيَجِدْفَصِيَامُثَلَـٰثَةِأَيَّامٍۢفِىٱلْحَجِّوَسَبْعَةٍإِذَارَجَعْتُمْ ۗتِلْكَعَشَرَةٌۭكَامِلَةٌۭ ۗذَٰلِكَلِمَنلَّمْيَكُنْأَهْلُهُۥحَاضِرِىٱلْمَسْجِدِٱلْحَرَامِ ۚوَٱتَّقُوا۟ٱللَّهَوَٱعْلَمُوٓا۟أَنَّٱللَّهَشَدِيدُٱلْعِقَابِ
اور خدا (کی خوشنودی) کے لئے حج اور عمرے کو پورا کرو۔ اور اگر (راستےمیں) روک لئے جاؤ تو جیسی قربانی میسر ہو (کردو) اور جب تک قربانی اپنے مقام پر نہ پہنچ جائے سر نہ منڈاؤ۔ اور اگر کوئی تم میں بیمار ہو یا اس کے سر میں کسی طرح کی تکلیف ہو تو (اگر وہ سر منڈالے تو) اس کے بدلے روزے رکھے یا صدقہ دے یا قربانی کرے پھر جب (تکلیف دور ہو کر) تم مطمئن ہوجاؤ تو جو (تم میں) حج کے وقت تک عمرے سے فائدہ اٹھانا چاہے وہ جیسی قربانی میسر ہو کرے۔ اور جس کو (قربانی) نہ ملے وہ تین روزے ایام حج میں رکھے اور سات جب واپس ہو۔ یہ پورے دس ہوئے۔ یہ حکم اس شخص کے لئے ہے جس کے اہل وعیال مکے میں نہ رہتے ہوں اور خدا سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ خدا سخت عذاب دینے والا ہے

