مشترک فقرہ
وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ خَبِيرٌۢ
- 9
- 2
- 4
- 5
تمام مقامات
- اصل جیسا
- اصل سے مختلف
- 5:2 Al-Ma'idah الفاظ مختلف ہیں
يَـٰٓأَيُّهَاٱلَّذِينَءَامَنُوا۟لَاتُحِلُّوا۟شَعَـٰٓئِرَٱللَّهِوَلَاٱلشَّهْرَٱلْحَرَامَوَلَاٱلْهَدْىَوَلَاٱلْقَلَـٰٓئِدَوَلَآءَآمِّينَٱلْبَيْتَٱلْحَرَامَيَبْتَغُونَفَضْلًۭامِّنرَّبِّهِمْوَرِضْوَٰنًۭا ۚوَإِذَاحَلَلْتُمْفَٱصْطَادُوا۟ ۚوَلَايَجْرِمَنَّكُمْشَنَـَٔانُقَوْمٍأَنصَدُّوكُمْعَنِٱلْمَسْجِدِٱلْحَرَامِأَنتَعْتَدُوا۟ ۘوَتَعَاوَنُوا۟عَلَىٱلْبِرِّوَٱلتَّقْوَىٰ ۖوَلَاتَعَاوَنُوا۟عَلَىٱلْإِثْمِوَٱلْعُدْوَٰنِ ۚوَٱتَّقُوا۟ٱللَّهَ ۖإِنَّٱللَّهَشَدِيدُٱلْعِقَابِ
مومنو! خدا کے نام کی چیزوں کی بےحرمتی نہ کرنا اور نہ ادب کے مہینے کی اور نہ قربانی کے جانوروں کی اور نہ ان جانوروں کی (جو خدا کی نذر کر دیئے گئے ہوں اور) جن کے گلوں میں پٹے بندھے ہوں اور نہ ان لوگوں کی جو عزت کے گھر (یعنی بیت الله) کو جا رہے ہوں (اور) اپنے پروردگار کے فضل اور اس کی خوشنودی کے طلبگار ہوں اور جب احرام اتار دو تو (پھر اختیار ہے کہ) شکار کرو اور لوگوں کی دشمنی اس وجہ سے کہ انہوں نے تم کو عزت والی مسجد سے روکا تھا تمہیں اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم ان پر زیادتی کرنے لگو اور (دیکھو) نیکی اور پرہیزگاری کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کیا کرو اور گناہ اور ظلم کی باتوں میں مدد نہ کیا کرو اور خدا سے ڈرتے رہو۔ کچھ شک نہیں کہ خدا کا عذاب سخت ہے - 5:4 Al-Ma'idah الفاظ مختلف ہیں
يَسْـَٔلُونَكَمَاذَآأُحِلَّلَهُمْ ۖقُلْأُحِلَّلَكُمُٱلطَّيِّبَـٰتُ ۙوَمَاعَلَّمْتُممِّنَٱلْجَوَارِحِمُكَلِّبِينَتُعَلِّمُونَهُنَّمِمَّاعَلَّمَكُمُٱللَّهُ ۖفَكُلُوا۟مِمَّآأَمْسَكْنَعَلَيْكُمْوَٱذْكُرُوا۟ٱسْمَٱللَّهِعَلَيْهِ ۖوَٱتَّقُوا۟ٱللَّهَ ۚإِنَّٱللَّهَسَرِيعُٱلْحِسَابِ
تم سے پوچھتے ہیں کہ کون کون سی چیزیں ان کے لیے حلال ہیں (ان سے) کہہ دو کہ سب پاکیزہ چیزیں تم کو حلال ہیں اور وہ (شکار) بھی حلال ہے جو تمہارے لیے ان شکاری جانوروں نے پکڑا ہو جن کو تم نے سدھا رکھا ہو اور جس (طریق) سے خدا نے تمہیں (شکار کرنا) سکھایا ہے (اس طریق سے) تم نے ان کو سکھایا ہو تو جو شکار وہ تمہارے لئے پکڑ رکھیں اس کو کھا لیا کرو اور (شکاری جانوروں کو چھوڑتے وقت) خدا کا نام لے لیا کرو اور خدا سے ڈرتے رہو۔ بےشک خدا جلد حساب لینے والا ہے - 5:7 Al-Ma'idah الفاظ مختلف ہیں
وَٱذْكُرُوا۟نِعْمَةَٱللَّهِعَلَيْكُمْوَمِيثَـٰقَهُٱلَّذِىوَاثَقَكُمبِهِۦٓإِذْقُلْتُمْسَمِعْنَاوَأَطَعْنَا ۖوَٱتَّقُوا۟ٱللَّهَ ۚإِنَّٱللَّهَعَلِيمٌۢبِذَاتِٱلصُّدُورِ
اور خدا نے جو تم پر احسان کئے ہیں ان کو یاد کرو اور اس عہد کو بھی جس کا تم سے قول لیا تھا (یعنی) جب تم نے کہا تھا کہ ہم نے (خدا کا حکم) سن لیا اور قبول کیا۔ اور الله سے ڈرو۔ کچھ شک نہیں کہ خدا دلوں کی باتوں (تک) سے واقف ہے - 5:8 Al-Ma'idah یکساں الفاظ
يَـٰٓأَيُّهَاٱلَّذِينَءَامَنُوا۟كُونُوا۟قَوَّٰمِينَلِلَّهِشُهَدَآءَبِٱلْقِسْطِ ۖوَلَايَجْرِمَنَّكُمْشَنَـَٔانُقَوْمٍعَلَىٰٓأَلَّاتَعْدِلُوا۟ ۚٱعْدِلُوا۟هُوَأَقْرَبُلِلتَّقْوَىٰ ۖوَٱتَّقُوا۟ٱللَّهَ ۚإِنَّٱللَّهَخَبِيرٌۢبِمَاتَعْمَلُونَ
اے ایمان والوں! خدا کے لیے انصاف کی گواہی دینے کے لیے کھڑے ہو جایا کرو۔ اور لوگوں کی دشمنی تم کو اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ انصاف چھوڑ دو۔ انصاف کیا کرو کہ یہی پرہیزگاری کی بات ہے اور خدا سے ڈرتے رہو۔ کچھ شک نہیں کہ خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے - 8:69 Al-Anfal الفاظ مختلف ہیں
فَكُلُوا۟مِمَّاغَنِمْتُمْحَلَـٰلًۭاطَيِّبًۭا ۚوَٱتَّقُوا۟ٱللَّهَ ۚإِنَّٱللَّهَغَفُورٌۭرَّحِيمٌۭ
تو جو مالِ غنیمت تمہیں ملا ہے اسے کھاؤ (کہ وہ تمہارے لیے) حلال طیب رہے اور خدا سے ڈرتے رہو۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے - 49:1 Al-Hujurat الفاظ مختلف ہیں
يَـٰٓأَيُّهَاٱلَّذِينَءَامَنُوا۟لَاتُقَدِّمُوا۟بَيْنَيَدَىِٱللَّهِوَرَسُولِهِۦ ۖوَٱتَّقُوا۟ٱللَّهَ ۚإِنَّٱللَّهَسَمِيعٌعَلِيمٌۭ
مومنو! (کسی بات کے جواب میں) خدا اور اس کے رسول سے پہلے نہ بول اٹھا کرو اور خدا سے ڈرتے رہو۔ بےشک خدا سنتا جانتا ہے - 49:12 Al-Hujurat الفاظ مختلف ہیں
يَـٰٓأَيُّهَاٱلَّذِينَءَامَنُوا۟ٱجْتَنِبُوا۟كَثِيرًۭامِّنَٱلظَّنِّإِنَّبَعْضَٱلظَّنِّإِثْمٌۭ ۖوَلَاتَجَسَّسُوا۟وَلَايَغْتَببَّعْضُكُمبَعْضًا ۚأَيُحِبُّأَحَدُكُمْأَنيَأْكُلَلَحْمَأَخِيهِمَيْتًۭافَكَرِهْتُمُوهُ ۚوَٱتَّقُوا۟ٱللَّهَ ۚإِنَّٱللَّهَتَوَّابٌۭرَّحِيمٌۭ
اے اہل ایمان! بہت گمان کرنے سے احتراز کرو کہ بعض گمان گناہ ہیں۔ اور ایک دوسرے کے حال کا تجسس نہ کیا کرو اور نہ کوئی کسی کی غیبت کرے۔ کیا تم میں سے کوئی اس بات کو پسند کرے گا کہ اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھائے؟ اس سے تو تم ضرور نفرت کرو گے۔ (تو غیبت نہ کرو) اور خدا کا ڈر رکھو بےشک خدا توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے - 59:7 Al-Hashr الفاظ مختلف ہیں
مَّآأَفَآءَٱللَّهُعَلَىٰرَسُولِهِۦمِنْأَهْلِٱلْقُرَىٰفَلِلَّهِوَلِلرَّسُولِوَلِذِىٱلْقُرْبَىٰوَٱلْيَتَـٰمَىٰوَٱلْمَسَـٰكِينِوَٱبْنِٱلسَّبِيلِكَىْلَايَكُونَدُولَةًۢبَيْنَٱلْأَغْنِيَآءِمِنكُمْ ۚوَمَآءَاتَىٰكُمُٱلرَّسُولُفَخُذُوهُوَمَانَهَىٰكُمْعَنْهُفَٱنتَهُوا۟ ۚوَٱتَّقُوا۟ٱللَّهَ ۖإِنَّٱللَّهَشَدِيدُٱلْعِقَابِ
جو مال خدا نے اپنے پیغمبر کو دیہات والوں سے دلوایا ہے وہ خدا کے اور پیغمبر کے اور (پیغمبر کے) قرابت والوں کے اور یتیموں کے اور حاجتمندوں کے اور مسافروں کے لئے ہے۔ تاکہ جو لوگ تم میں دولت مند ہیں ان ہی کے ہاتھوں میں نہ پھرتا رہے۔ سو جو چیز تم کو پیغمبر دیں وہ لے لو۔ اور جس سے منع کریں (اس سے) باز رہو۔ اور خدا سے ڈرتے رہو۔ بےشک خدا سخت عذاب دینے والا ہے - 59:18 Al-Hashr اصل · یکساں الفاظ
يَـٰٓأَيُّهَاٱلَّذِينَءَامَنُوا۟ٱتَّقُوا۟ٱللَّهَوَلْتَنظُرْنَفْسٌۭمَّاقَدَّمَتْلِغَدٍۢ ۖوَٱتَّقُوا۟ٱللَّهَ ۚإِنَّٱللَّهَخَبِيرٌۢبِمَاتَعْمَلُونَ
اے ایمان والوں! خدا سے ڈرتے رہو اور ہر شخص کو دیکھنا چاہیئے کہ اس نے کل (یعنی فردائے قیامت) کے لئے کیا (سامان) بھیجا ہے اور (ہم پھر کہتے ہیں کہ) خدا سے ڈرتے رہو بےشک خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے

