مشترک فقرہ
وَسَخَّرَ ٱلشَّمْسَ وَٱلْقَمَرَ ۖ
- 5
- 5
- 5
- 3
تمام مقامات
- اصل جیسا
- اصل سے مختلف
- 13:2 Ar-Ra'd اصل · یکساں الفاظ
ٱللَّهُٱلَّذِىرَفَعَٱلسَّمَـٰوَٰتِبِغَيْرِعَمَدٍۢتَرَوْنَهَا ۖثُمَّٱسْتَوَىٰعَلَىٱلْعَرْشِ ۖوَسَخَّرَٱلشَّمْسَوَٱلْقَمَرَ ۖكُلٌّۭيَجْرِىلِأَجَلٍۢمُّسَمًّۭى ۚيُدَبِّرُٱلْأَمْرَيُفَصِّلُٱلْـَٔايَـٰتِلَعَلَّكُمبِلِقَآءِرَبِّكُمْتُوقِنُونَ
خدا وہی تو ہے جس نے ستونوں کے بغیر آسمان جیسا کہ تم دیکھتے ہو (اتنے) اونچے بنائے۔ پھر عرش پر جا ٹھہرا اور سورج اور چاند کو کام میں لگا دیا۔ ہر ایک ایک میعاد معین تک گردش کر رہا ہے۔ وہی (دنیا کے) کاموں کا انتظام کرتا ہے (اس طرح) وہ اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان کرتا ہے کہ تم اپنے پروردگار کے روبرو جانے کا یقین کرو - 29:61 Al-'Ankabut یکساں الفاظ
وَلَئِنسَأَلْتَهُممَّنْخَلَقَٱلسَّمَـٰوَٰتِوَٱلْأَرْضَوَسَخَّرَٱلشَّمْسَوَٱلْقَمَرَلَيَقُولُنَّٱللَّهُ ۖفَأَنَّىٰيُؤْفَكُونَ
اور اگر اُن سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا۔ اور سورج اور چاند کو کس نے (تمہارے) زیر فرمان کیا تو کہہ دیں گے خدا نے۔ تو پھر یہ کہاں اُلٹے جا رہے ہیں - 31:29 Luqman یکساں الفاظ
أَلَمْتَرَأَنَّٱللَّهَيُولِجُٱلَّيْلَفِىٱلنَّهَارِوَيُولِجُٱلنَّهَارَفِىٱلَّيْلِوَسَخَّرَٱلشَّمْسَوَٱلْقَمَرَكُلٌّۭيَجْرِىٓإِلَىٰٓأَجَلٍۢمُّسَمًّۭىوَأَنَّٱللَّهَبِمَاتَعْمَلُونَخَبِيرٌۭ
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا ہی رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور (وہی) دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور اُسی نے سورج اور چاند کو (تمہارے) زیر فرمان کر رکھا ہے۔ ہر ایک ایک وقتِ مقرر تک چل رہا ہے اور یہ کہ خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے - 35:13 Fatir یکساں الفاظ
يُولِجُٱلَّيْلَفِىٱلنَّهَارِوَيُولِجُٱلنَّهَارَفِىٱلَّيْلِوَسَخَّرَٱلشَّمْسَوَٱلْقَمَرَكُلٌّۭيَجْرِىلِأَجَلٍۢمُّسَمًّۭى ۚذَٰلِكُمُٱللَّهُرَبُّكُمْلَهُٱلْمُلْكُ ۚوَٱلَّذِينَتَدْعُونَمِندُونِهِۦمَايَمْلِكُونَمِنقِطْمِيرٍ
وہی رات کو دن میں داخل کرتا اور (وہی) دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور اسی نے سورج اور چاند کو کام میں لگا دیا ہے۔ ہر ایک ایک وقت مقرر تک چل رہا ہے۔ یہی خدا تمہارا پروردگار ہے اسی کی بادشاہی ہے۔ اور جن لوگوں کو تم اس کے سوا پکارتے ہو وہ کھجور کی گٹھلی کے چھلکے کے برابر بھی تو (کسی چیز کے) مالک نہیں - 39:5 Az-Zumar یکساں الفاظ
خَلَقَٱلسَّمَـٰوَٰتِوَٱلْأَرْضَبِٱلْحَقِّ ۖيُكَوِّرُٱلَّيْلَعَلَىٱلنَّهَارِوَيُكَوِّرُٱلنَّهَارَعَلَىٱلَّيْلِ ۖوَسَخَّرَٱلشَّمْسَوَٱلْقَمَرَ ۖكُلٌّۭيَجْرِىلِأَجَلٍۢمُّسَمًّى ۗأَلَاهُوَٱلْعَزِيزُٱلْغَفَّـٰرُ
اسی نے آسمانوں اور زمین کو تدبیر کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ (اور) وہی رات کو دن پر لپیٹتا ہے اور دن کو رات پر لپیٹتا ہے اور اسی نے سورج اور چاند کو بس میں کر رکھا ہے۔ سب ایک وقت مقرر تک چلتے رہیں گے۔ دیکھو وہی غالب (اور) بخشنے والا ہے

