مشترک فقرہ
أَنَّ ٱللَّهَ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌۭ
- 6
- 2
- 6
- 5
تمام مقامات
- اصل جیسا
- اصل سے مختلف
- 2:231 Al-Baqarah اصل · یکساں الفاظ
وَإِذَاطَلَّقْتُمُٱلنِّسَآءَفَبَلَغْنَأَجَلَهُنَّفَأَمْسِكُوهُنَّبِمَعْرُوفٍأَوْسَرِّحُوهُنَّبِمَعْرُوفٍۢ ۚوَلَاتُمْسِكُوهُنَّضِرَارًۭالِّتَعْتَدُوا۟ ۚوَمَنيَفْعَلْذَٰلِكَفَقَدْظَلَمَنَفْسَهُۥ ۚوَلَاتَتَّخِذُوٓا۟ءَايَـٰتِٱللَّهِهُزُوًۭا ۚوَٱذْكُرُوا۟نِعْمَتَٱللَّهِعَلَيْكُمْوَمَآأَنزَلَعَلَيْكُممِّنَٱلْكِتَـٰبِوَٱلْحِكْمَةِيَعِظُكُمبِهِۦ ۚوَٱتَّقُوا۟ٱللَّهَوَٱعْلَمُوٓا۟أَنَّٱللَّهَبِكُلِّشَىْءٍعَلِيمٌۭ
اور جب تم عورتوں کو (دو دفعہ) طلاق دے چکو اور ان کی عدت پوری ہوجائے تو انہیں یا تو حسن سلوک سے نکاح میں رہنے دو یا بطریق شائستہ رخصت کردو اور اس نیت سے ان کو نکاح میں نہ رہنے دینا چاہئے کہ انہیں تکلیف دو اور ان پر زیادتی کرو۔ اور جو ایسا کرے گا وہ اپنا ہی نقصان کرے گا اور خدا کے احکام کو ہنسی (اور کھیل) نہ بناؤ اور خدا نے تم کو جو نعمتیں بخشی ہیں اور تم پر جو کتاب اور دانائی کی باتیں نازل کی ہیں جن سے وہ تمہیں نصیحت فرماتا ہے ان کو یاد کرو۔ اور خدا سے ڈرتے رہو اور جان رکھوکہ خدا ہر چیز سے واقف ہے - 5:97 Al-Ma'idah الفاظ مختلف ہیں
۞ جَعَلَٱللَّهُٱلْكَعْبَةَٱلْبَيْتَٱلْحَرَامَقِيَـٰمًۭالِّلنَّاسِوَٱلشَّهْرَٱلْحَرَامَوَٱلْهَدْىَوَٱلْقَلَـٰٓئِدَ ۚذَٰلِكَلِتَعْلَمُوٓا۟أَنَّٱللَّهَيَعْلَمُمَافِىٱلسَّمَـٰوَٰتِوَمَافِىٱلْأَرْضِوَأَنَّٱللَّهَبِكُلِّشَىْءٍعَلِيمٌ
خدا نے عزت کے گھر (یعنی) کعبے کو لوگوں کے لیے موجب امن مقرر فرمایا ہے اور عزت کے مہینوں کو اور قربانی کو اور ان جانوروں کو جن کے گلے میں پٹے بندھے ہوں یہ اس لیے کہ تم جان لو کہ جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے خدا سب کو جانتا ہے اور یہ کہ خدا کو ہر چیز کا علم ہے - 8:75 Al-Anfal الفاظ مختلف ہیں
وَٱلَّذِينَءَامَنُوا۟مِنۢبَعْدُوَهَاجَرُوا۟وَجَـٰهَدُوا۟مَعَكُمْفَأُو۟لَـٰٓئِكَمِنكُمْ ۚوَأُو۟لُوا۟ٱلْأَرْحَامِبَعْضُهُمْأَوْلَىٰبِبَعْضٍۢفِىكِتَـٰبِٱللَّهِ ۗإِنَّٱللَّهَبِكُلِّشَىْءٍعَلِيمٌۢ
اور جو لوگ بعد میں ایمان لائے اور وطن سے ہجرت کرگئے اور تمہارے ساتھ ہو کر جہاد کرتے رہے وہ بھی تم ہی میں سے ہیں۔ اور رشتہ دار خدا کے حکم کی رو سے ایک دوسرے کے زیادہ حقدار ہیں۔ کچھ شک نہیں کہ خدا ہر چیز سے واقف ہے - 9:115 At-Tawbah الفاظ مختلف ہیں
وَمَاكَانَٱللَّهُلِيُضِلَّقَوْمًۢابَعْدَإِذْهَدَىٰهُمْحَتَّىٰيُبَيِّنَلَهُممَّايَتَّقُونَ ۚإِنَّٱللَّهَبِكُلِّشَىْءٍعَلِيمٌ
اور خدا ایسا نہیں کہ کسی قوم کو ہدایت دینے کے بعد گمراہ کر دے جب تک کہ ان کو وہ چیز نہ بتا دے جس سے وہ پرہیز کریں۔ بےشک خدا ہر چیز سے واقف ہے - 29:62 Al-'Ankabut یکساں الفاظ
ٱللَّهُيَبْسُطُٱلرِّزْقَلِمَنيَشَآءُمِنْعِبَادِهِۦوَيَقْدِرُلَهُۥٓ ۚإِنَّٱللَّهَبِكُلِّشَىْءٍعَلِيمٌۭ
خدا ہی اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہتا ہے روزی فراخ کر دیتا ہے اور جس کے لئے چاہتا ہے تنگ کر دیتا ہے بیشک خدا ہر چیز سے واقف ہے - 58:7 Al-Mujadila الفاظ مختلف ہیں
أَلَمْتَرَأَنَّٱللَّهَيَعْلَمُمَافِىٱلسَّمَـٰوَٰتِوَمَافِىٱلْأَرْضِ ۖمَايَكُونُمِننَّجْوَىٰثَلَـٰثَةٍإِلَّاهُوَرَابِعُهُمْوَلَاخَمْسَةٍإِلَّاهُوَسَادِسُهُمْوَلَآأَدْنَىٰمِنذَٰلِكَوَلَآأَكْثَرَإِلَّاهُوَمَعَهُمْأَيْنَمَاكَانُوا۟ ۖثُمَّيُنَبِّئُهُمبِمَاعَمِلُوا۟يَوْمَٱلْقِيَـٰمَةِ ۚإِنَّٱللَّهَبِكُلِّشَىْءٍعَلِيمٌ
کیا تم کو معلوم نہیں کہ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے خدا کو سب معلوم ہے۔ (کسی جگہ) تین (شخصوں) کا (مجمع اور) کانوں میں صلاح ومشورہ نہیں ہوتا مگر وہ ان میں چوتھا ہوتا ہے اور نہ کہیں پانچ کا مگر وہ ان میں چھٹا ہوتا ہے اور نہ اس سے کم یا زیادہ مگر وہ ان کے ساتھ ہوتا ہے خواہ وہ کہیں ہوں۔ پھر جو جو کام یہ کرتے رہے ہیں قیامت کے دن وہ (ایک ایک) ان کو بتائے گا۔ بےشک خدا ہر چیز سے واقف ہے

