مشترک فقرہ
وَلَا تَكُونُوا۟ كَٱلَّذِينَ
- 8
- 4
- 6
- 3
تمام مقامات
- اصل جیسا
- اصل سے مختلف
- 3:105 Ali 'Imran اصل · یکساں الفاظ
وَلَاتَكُونُوا۟كَٱلَّذِينَتَفَرَّقُوا۟وَٱخْتَلَفُوا۟مِنۢبَعْدِمَاجَآءَهُمُٱلْبَيِّنَـٰتُ ۚوَأُو۟لَـٰٓئِكَلَهُمْعَذَابٌعَظِيمٌۭ
اور ان لوگوں کی طرح نہ ہونا جو متفرق ہو گئے اور احکام بین آنے کے بعد ایک دوسرےسے (خلاف و) اختلاف کرنے لگے یہ وہ لوگ ہیں جن کو قیامت کے دن بڑا عذاب ہوگا - 3:156 Ali 'Imran الفاظ مختلف ہیں
يَـٰٓأَيُّهَاٱلَّذِينَءَامَنُوا۟لَاتَكُونُوا۟كَٱلَّذِينَكَفَرُوا۟وَقَالُوا۟لِإِخْوَٰنِهِمْإِذَاضَرَبُوا۟فِىٱلْأَرْضِأَوْكَانُوا۟غُزًّۭىلَّوْكَانُوا۟عِندَنَامَامَاتُوا۟وَمَاقُتِلُوا۟لِيَجْعَلَٱللَّهُذَٰلِكَحَسْرَةًۭفِىقُلُوبِهِمْ ۗوَٱللَّهُيُحْىِۦوَيُمِيتُ ۗوَٱللَّهُبِمَاتَعْمَلُونَبَصِيرٌۭ
مومنو! ان لوگوں جیسے نہ ہونا جو کفر کرتے ہیں اور ان کے (مسلمان) بھائی جب (خدا کی راہ میں) سفر کریں (اور مر جائیں) یا جہاد کو نکلیں (اور مارے جائیں) تو ان کی نسبت کہتے ہیں کہ اگر وہ ہمارے پاس رہتے تو نہ مرتے اور نہ مارے جاتے۔ ان باتوں سے مقصود یہ ہے کہ خدا ان لوگوں کے دلوں میں افسوس پیدا کر دے اور زندگی اور موت تو خدا ہی دیتا ہے اور خدا تمہارے سب کاموں کو دیکھ رہا ہے - 8:21 Al-Anfal یکساں الفاظ
وَلَاتَكُونُوا۟كَٱلَّذِينَقَالُوا۟سَمِعْنَاوَهُمْلَايَسْمَعُونَ
اور ان لوگوں جیسے نہ ہونا جو کہتے ہیں کہ ہم نے حکم (خدا) سن لیا مگر (حقیقت میں) نہیں سنتے - 8:47 Al-Anfal یکساں الفاظ
وَلَاتَكُونُوا۟كَٱلَّذِينَخَرَجُوا۟مِندِيَـٰرِهِمبَطَرًۭاوَرِئَآءَٱلنَّاسِوَيَصُدُّونَعَنسَبِيلِٱللَّهِ ۚوَٱللَّهُبِمَايَعْمَلُونَمُحِيطٌۭ
اور ان لوگوں جیسے نہ ہونا جو اِتراتے ہوئے (یعنی حق کا مقابلہ کرنے کے لیے) اور لوگوں کو دکھانے کے لیے گھروں سے نکل آئے اور لوگوں کو خدا کی راہ سے روکتے ہیں۔ اور جو اعمال یہ کرتے ہیں خدا ان پر احاطہ کئے ہوئے ہے - 16:92 An-Nahl الفاظ مختلف ہیں
وَلَاتَكُونُوا۟كَٱلَّتِىنَقَضَتْغَزْلَهَامِنۢبَعْدِقُوَّةٍأَنكَـٰثًۭاتَتَّخِذُونَأَيْمَـٰنَكُمْدَخَلًۢابَيْنَكُمْأَنتَكُونَأُمَّةٌهِىَأَرْبَىٰمِنْأُمَّةٍ ۚإِنَّمَايَبْلُوكُمُٱللَّهُبِهِۦ ۚوَلَيُبَيِّنَنَّلَكُمْيَوْمَٱلْقِيَـٰمَةِمَاكُنتُمْفِيهِتَخْتَلِفُونَ
اور اُس عورت کی طرح نہ ہونا جس نے محنت سے تو سوت کاتا۔ پھر اس کو توڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا۔ کہ تم اپنی قسموں کو آپس میں اس بات کا ذریعہ بنانے لگو کہ ایک گروہ دوسرے گروہ سے زیادہ غالب رہے۔ بات یہ ہے کہ خدا تمہیں اس سے آزماتا ہے۔ اور جن باتوں میں تم اختلاف کرتے ہو قیامت کو اس کی حقیقت تم پر ظاہر کر دے گا - 33:69 Al-Ahzab الفاظ مختلف ہیں
يَـٰٓأَيُّهَاٱلَّذِينَءَامَنُوا۟لَاتَكُونُوا۟كَٱلَّذِينَءَاذَوْا۟مُوسَىٰفَبَرَّأَهُٱللَّهُمِمَّاقَالُوا۟ ۚوَكَانَعِندَٱللَّهِوَجِيهًۭا
مومنو تم ان لوگوں جیسے نہ ہونا جنہوں نے موسیٰ (کو عیب لگا کر) رنج پہنچایا تو خدا نے ان کو بےعیب ثابت کیا۔ اور وہ خدا کے نزدیک آبرو والے تھے - 57:16 Al-Hadid الفاظ مختلف ہیں
۞ أَلَمْيَأْنِلِلَّذِينَءَامَنُوٓا۟أَنتَخْشَعَقُلُوبُهُمْلِذِكْرِٱللَّهِوَمَانَزَلَمِنَٱلْحَقِّوَلَايَكُونُوا۟كَٱلَّذِينَأُوتُوا۟ٱلْكِتَـٰبَمِنقَبْلُفَطَالَعَلَيْهِمُٱلْأَمَدُفَقَسَتْقُلُوبُهُمْ ۖوَكَثِيرٌۭمِّنْهُمْفَـٰسِقُونَ
کیا ابھی تک مومنوں کے لئے اس کا وقت نہیں آیا کہ خدا کی یاد کرنے کے وقت اور (قرآن) جو (خدائے) برحق (کی طرف) سے نازل ہوا ہے اس کے سننے کے وقت ان کے دل نرم ہوجائیں اور وہ ان لوگوں کی طرف نہ ہوجائیں جن کو (ان سے) پہلے کتابیں دی گئی تھیں۔ پھر ان پر زمان طویل گزر گیا تو ان کے دل سخت ہوگئے۔ اور ان میں سے اکثر نافرمان ہیں - 59:19 Al-Hashr یکساں الفاظ
وَلَاتَكُونُوا۟كَٱلَّذِينَنَسُوا۟ٱللَّهَفَأَنسَىٰهُمْأَنفُسَهُمْ ۚأُو۟لَـٰٓئِكَهُمُٱلْفَـٰسِقُونَ
اور ان لوگوں جیسے نہ ہونا جنہوں نے خدا کو بھلا دیا تو خدا نے انہیں ایسا کردیا کہ خود اپنے تئیں بھول گئے۔ یہ بدکردار لوگ ہیں

