مشترک فقرہ
أَنَّ ٱللَّهَ شَدِيدُ ٱلْعِقَابِ
- 8
- 5
- 4
- 4
تمام مقامات
- اصل جیسا
- اصل سے مختلف
- 2:196 Al-Baqarah اصل · یکساں الفاظ
وَأَتِمُّوا۟ٱلْحَجَّوَٱلْعُمْرَةَلِلَّهِ ۚفَإِنْأُحْصِرْتُمْفَمَاٱسْتَيْسَرَمِنَٱلْهَدْىِ ۖوَلَاتَحْلِقُوا۟رُءُوسَكُمْحَتَّىٰيَبْلُغَٱلْهَدْىُمَحِلَّهُۥ ۚفَمَنكَانَمِنكُممَّرِيضًاأَوْبِهِۦٓأَذًۭىمِّنرَّأْسِهِۦفَفِدْيَةٌۭمِّنصِيَامٍأَوْصَدَقَةٍأَوْنُسُكٍۢ ۚفَإِذَآأَمِنتُمْفَمَنتَمَتَّعَبِٱلْعُمْرَةِإِلَىٱلْحَجِّفَمَاٱسْتَيْسَرَمِنَٱلْهَدْىِ ۚفَمَنلَّمْيَجِدْفَصِيَامُثَلَـٰثَةِأَيَّامٍۢفِىٱلْحَجِّوَسَبْعَةٍإِذَارَجَعْتُمْ ۗتِلْكَعَشَرَةٌۭكَامِلَةٌۭ ۗذَٰلِكَلِمَنلَّمْيَكُنْأَهْلُهُۥحَاضِرِىٱلْمَسْجِدِٱلْحَرَامِ ۚوَٱتَّقُوا۟ٱللَّهَوَٱعْلَمُوٓا۟أَنَّٱللَّهَشَدِيدُٱلْعِقَابِ
اور خدا (کی خوشنودی) کے لئے حج اور عمرے کو پورا کرو۔ اور اگر (راستےمیں) روک لئے جاؤ تو جیسی قربانی میسر ہو (کردو) اور جب تک قربانی اپنے مقام پر نہ پہنچ جائے سر نہ منڈاؤ۔ اور اگر کوئی تم میں بیمار ہو یا اس کے سر میں کسی طرح کی تکلیف ہو تو (اگر وہ سر منڈالے تو) اس کے بدلے روزے رکھے یا صدقہ دے یا قربانی کرے پھر جب (تکلیف دور ہو کر) تم مطمئن ہوجاؤ تو جو (تم میں) حج کے وقت تک عمرے سے فائدہ اٹھانا چاہے وہ جیسی قربانی میسر ہو کرے۔ اور جس کو (قربانی) نہ ملے وہ تین روزے ایام حج میں رکھے اور سات جب واپس ہو۔ یہ پورے دس ہوئے۔ یہ حکم اس شخص کے لئے ہے جس کے اہل وعیال مکے میں نہ رہتے ہوں اور خدا سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ خدا سخت عذاب دینے والا ہے - 2:211 Al-Baqarah الفاظ مختلف ہیں
سَلْبَنِىٓإِسْرَٰٓءِيلَكَمْءَاتَيْنَـٰهُممِّنْءَايَةٍۭبَيِّنَةٍۢ ۗوَمَنيُبَدِّلْنِعْمَةَٱللَّهِمِنۢبَعْدِمَاجَآءَتْهُفَإِنَّٱللَّهَشَدِيدُٱلْعِقَابِ
(اے محمد) بنی اسرائیل سے پوچھو کہ ہم نے ان کو کتنی کھلی نشانیاں دیں۔ اور جو شخص خدا کی نعمت کو اپنے پاس آنے کے بعد بدل دے تو خدا سخت عذاب کرنے والا ہے - 5:2 Al-Ma'idah یکساں الفاظ
يَـٰٓأَيُّهَاٱلَّذِينَءَامَنُوا۟لَاتُحِلُّوا۟شَعَـٰٓئِرَٱللَّهِوَلَاٱلشَّهْرَٱلْحَرَامَوَلَاٱلْهَدْىَوَلَاٱلْقَلَـٰٓئِدَوَلَآءَآمِّينَٱلْبَيْتَٱلْحَرَامَيَبْتَغُونَفَضْلًۭامِّنرَّبِّهِمْوَرِضْوَٰنًۭا ۚوَإِذَاحَلَلْتُمْفَٱصْطَادُوا۟ ۚوَلَايَجْرِمَنَّكُمْشَنَـَٔانُقَوْمٍأَنصَدُّوكُمْعَنِٱلْمَسْجِدِٱلْحَرَامِأَنتَعْتَدُوا۟ ۘوَتَعَاوَنُوا۟عَلَىٱلْبِرِّوَٱلتَّقْوَىٰ ۖوَلَاتَعَاوَنُوا۟عَلَىٱلْإِثْمِوَٱلْعُدْوَٰنِ ۚوَٱتَّقُوا۟ٱللَّهَ ۖإِنَّٱللَّهَشَدِيدُٱلْعِقَابِ
مومنو! خدا کے نام کی چیزوں کی بےحرمتی نہ کرنا اور نہ ادب کے مہینے کی اور نہ قربانی کے جانوروں کی اور نہ ان جانوروں کی (جو خدا کی نذر کر دیئے گئے ہوں اور) جن کے گلوں میں پٹے بندھے ہوں اور نہ ان لوگوں کی جو عزت کے گھر (یعنی بیت الله) کو جا رہے ہوں (اور) اپنے پروردگار کے فضل اور اس کی خوشنودی کے طلبگار ہوں اور جب احرام اتار دو تو (پھر اختیار ہے کہ) شکار کرو اور لوگوں کی دشمنی اس وجہ سے کہ انہوں نے تم کو عزت والی مسجد سے روکا تھا تمہیں اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم ان پر زیادتی کرنے لگو اور (دیکھو) نیکی اور پرہیزگاری کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کیا کرو اور گناہ اور ظلم کی باتوں میں مدد نہ کیا کرو اور خدا سے ڈرتے رہو۔ کچھ شک نہیں کہ خدا کا عذاب سخت ہے - 5:98 Al-Ma'idah یکساں الفاظ
ٱعْلَمُوٓا۟أَنَّٱللَّهَشَدِيدُٱلْعِقَابِوَأَنَّٱللَّهَغَفُورٌۭرَّحِيمٌۭ
جان رکھو کہ خدا سخت غداب دینے والا ہے اور یہ کہ خدا بخشنے والا مہربان بھی ہے - 8:13 Al-Anfal الفاظ مختلف ہیں
ذَٰلِكَبِأَنَّهُمْشَآقُّوا۟ٱللَّهَوَرَسُولَهُۥ ۚوَمَنيُشَاقِقِٱللَّهَوَرَسُولَهُۥفَإِنَّٱللَّهَشَدِيدُٱلْعِقَابِ
یہ (سزا) اس لیے دی گئی کہ انہوں نے خدا اور اس کے رسول کی مخالفت کی۔ اور جو شخص خدا اور اس کے رسول کی مخالفت کرتا ہے تو خدا بھی سخت عذاب دینے والا ہے - 8:25 Al-Anfal یکساں الفاظ
وَٱتَّقُوا۟فِتْنَةًۭلَّاتُصِيبَنَّٱلَّذِينَظَلَمُوا۟مِنكُمْخَآصَّةًۭ ۖوَٱعْلَمُوٓا۟أَنَّٱللَّهَشَدِيدُٱلْعِقَابِ
اور اس فتنے سے ڈرو جو خصوصیت کے ساتھ انہیں لوگوں پر واقع نہ ہوگا جو تم میں گنہگار ہیں۔ اور جان رکھو کہ خدا سخت عذاب دینے والا ہے - 59:4 Al-Hashr الفاظ مختلف ہیں
ذَٰلِكَبِأَنَّهُمْشَآقُّوا۟ٱللَّهَوَرَسُولَهُۥ ۖوَمَنيُشَآقِّٱللَّهَفَإِنَّٱللَّهَشَدِيدُٱلْعِقَابِ
یہ اس لئے کہ انہوں نے خدا اور اس کے رسول کی مخالفت کی۔ اور جو شخص خدا کی مخالفت کرے تو خدا سخت عذاب دینے والا ہے - 59:7 Al-Hashr یکساں الفاظ
مَّآأَفَآءَٱللَّهُعَلَىٰرَسُولِهِۦمِنْأَهْلِٱلْقُرَىٰفَلِلَّهِوَلِلرَّسُولِوَلِذِىٱلْقُرْبَىٰوَٱلْيَتَـٰمَىٰوَٱلْمَسَـٰكِينِوَٱبْنِٱلسَّبِيلِكَىْلَايَكُونَدُولَةًۢبَيْنَٱلْأَغْنِيَآءِمِنكُمْ ۚوَمَآءَاتَىٰكُمُٱلرَّسُولُفَخُذُوهُوَمَانَهَىٰكُمْعَنْهُفَٱنتَهُوا۟ ۚوَٱتَّقُوا۟ٱللَّهَ ۖإِنَّٱللَّهَشَدِيدُٱلْعِقَابِ
جو مال خدا نے اپنے پیغمبر کو دیہات والوں سے دلوایا ہے وہ خدا کے اور پیغمبر کے اور (پیغمبر کے) قرابت والوں کے اور یتیموں کے اور حاجتمندوں کے اور مسافروں کے لئے ہے۔ تاکہ جو لوگ تم میں دولت مند ہیں ان ہی کے ہاتھوں میں نہ پھرتا رہے۔ سو جو چیز تم کو پیغمبر دیں وہ لے لو۔ اور جس سے منع کریں (اس سے) باز رہو۔ اور خدا سے ڈرتے رہو۔ بےشک خدا سخت عذاب دینے والا ہے

