مشترک فقرہ
بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ
- 8
- 1
- 7
- 4
تمام مقامات
- اصل جیسا
- اصل سے مختلف
- 2:100 Al-Baqarah اصل · یکساں الفاظ
أَوَكُلَّمَاعَـٰهَدُوا۟عَهْدًۭانَّبَذَهُۥفَرِيقٌۭمِّنْهُم ۚبَلْأَكْثَرُهُمْلَايُؤْمِنُونَ
ان لوگوں نے جب (خدا سے) عہد واثق کیا تو ان میں سے ایک فریق نے اس کو (کسی چیز کی طرح) پھینک دیا۔ حقیقت یہ ہے کہ ان میں اکثر بے ایمان ہیں - 16:75 An-Nahl الفاظ مختلف ہیں
۞ ضَرَبَٱللَّهُمَثَلًاعَبْدًۭامَّمْلُوكًۭالَّايَقْدِرُعَلَىٰشَىْءٍۢوَمَنرَّزَقْنَـٰهُمِنَّارِزْقًاحَسَنًۭافَهُوَيُنفِقُمِنْهُسِرًّۭاوَجَهْرًا ۖهَلْيَسْتَوُۥنَ ۚٱلْحَمْدُلِلَّهِ ۚبَلْأَكْثَرُهُمْلَايَعْلَمُونَ
خدا ایک اور مثال بیان فرماتا ہے کہ ایک غلام ہے جو (بالکل) دوسرے کے اختیار میں ہے اور کسی چیز پر قدرت نہیں رکھتا اور ایک ایسا شخص ہے جس کو ہم نے اپنے ہاں سے (بہت سا) مال طیب عطا فرمایا ہے اور وہ اس میں سے (رات دن) پوشیدہ اور ظاہر خرچ کرتا رہتا ہے تو کیا یہ دونوں شخص برابر ہیں؟ (ہرگز نہیں) الحمدلله لیکن ان میں سے اکثر لوگ نہیں سمجھ رکھتے - 16:101 An-Nahl الفاظ مختلف ہیں
وَإِذَابَدَّلْنَآءَايَةًۭمَّكَانَءَايَةٍۢ ۙوَٱللَّهُأَعْلَمُبِمَايُنَزِّلُقَالُوٓا۟إِنَّمَآأَنتَمُفْتَرٍۭ ۚبَلْأَكْثَرُهُمْلَايَعْلَمُونَ
اور جب ہم کوئی آیت کسی آیت کی جگہ بدل دیتے ہیں۔ اور خدا جو کچھ نازل فرماتا ہے اسے خوب جانتا ہے تو (کافر) کہتے ہیں کہ تم یونہی اپنی طرف سے بنا لاتے ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ ان میں اکثر نادان ہیں - 21:24 Al-Anbya الفاظ مختلف ہیں
أَمِٱتَّخَذُوا۟مِندُونِهِۦٓءَالِهَةًۭ ۖقُلْهَاتُوا۟بُرْهَـٰنَكُمْ ۖهَـٰذَاذِكْرُمَنمَّعِىَوَذِكْرُمَنقَبْلِى ۗبَلْأَكْثَرُهُمْلَايَعْلَمُونَٱلْحَقَّ ۖفَهُممُّعْرِضُونَ
کیا لوگوں نے خدا کو چھوڑ کر اور معبود بنالئے ہیں۔ کہہ دو کہ (اس بات پر) اپنی دلیل پیش کرو۔ یہ (میری اور) میرے ساتھ والوں کی کتاب بھی ہے اور جو مجھ سے پہلے (پیغمبر) ہوئے ہیں۔ ان کی کتابیں بھی ہیں۔ بلکہ (بات یہ ہے کہ) ان اکثر حق بات کو نہیں جانتے اور اس لئے اس سے منہ پھیر لیتے ہیں - 27:61 An-Naml الفاظ مختلف ہیں
أَمَّنجَعَلَٱلْأَرْضَقَرَارًۭاوَجَعَلَخِلَـٰلَهَآأَنْهَـٰرًۭاوَجَعَلَلَهَارَوَٰسِىَوَجَعَلَبَيْنَٱلْبَحْرَيْنِحَاجِزًا ۗأَءِلَـٰهٌۭمَّعَٱللَّهِ ۚبَلْأَكْثَرُهُمْلَايَعْلَمُونَ
بھلا کس نے زمین کو قرار گاہ بنایا اور اس کے بیچ نہریں بنائیں اور اس کے لئے پہاڑ بنائے اور (کس نے) دو دریاؤں کے بیچ اوٹ بنائی (یہ سب کچھ خدا نے بنایا) تو کیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے؟ (ہرگز نہیں) بلکہ ان میں اکثر دانش نہیں رکھتے - 29:63 Al-'Ankabut الفاظ مختلف ہیں
وَلَئِنسَأَلْتَهُممَّننَّزَّلَمِنَٱلسَّمَآءِمَآءًۭفَأَحْيَابِهِٱلْأَرْضَمِنۢبَعْدِمَوْتِهَالَيَقُولُنَّٱللَّهُ ۚقُلِٱلْحَمْدُلِلَّهِ ۚبَلْأَكْثَرُهُمْلَايَعْقِلُونَ
اور اگر تم ان سے پوچھو کہ آسمان سے پانی کس نے نازل فرمایا پھر اس سے زمین کو اس کے مرنے کے بعد (کس نے) زندہ کیا تو کہہ دیں گے کہ خدا نے۔ کہہ دو کہ خدا کا شکر ہے۔ لیکن ان میں اکثر نہیں سمجھتے - 31:25 Luqman الفاظ مختلف ہیں
وَلَئِنسَأَلْتَهُممَّنْخَلَقَٱلسَّمَـٰوَٰتِوَٱلْأَرْضَلَيَقُولُنَّٱللَّهُ ۚقُلِٱلْحَمْدُلِلَّهِ ۚبَلْأَكْثَرُهُمْلَايَعْلَمُونَ
اور اگر تم اُن سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا تو بول اُٹھیں گے کہ خدا نے۔ کہہ دو کہ خدا کا شکر ہے لیکن ان میں اکثر سمجھ نہیں رکھتے - 39:29 Az-Zumar الفاظ مختلف ہیں
ضَرَبَٱللَّهُمَثَلًۭارَّجُلًۭافِيهِشُرَكَآءُمُتَشَـٰكِسُونَوَرَجُلًۭاسَلَمًۭالِّرَجُلٍهَلْيَسْتَوِيَانِمَثَلًا ۚٱلْحَمْدُلِلَّهِ ۚبَلْأَكْثَرُهُمْلَايَعْلَمُونَ
خدا ایک مثال بیان کرتا ہے کہ ایک شخص ہے جس میں کئی (آدمی) شریک ہیں۔ (مختلف المزاج اور) بدخو اور ایک آدمی خاص ایک شخص کا (غلام) ہے۔ بھلا دونوں کی حالت برابر ہے۔ (نہیں) الحمدلله بلکہ یہ اکثر لوگ نہیں جانتے

