مشترک فقرہ
وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ ٱفْتَرَىٰ عَلَى ٱللَّهِ كَذِبًا
- 9
- 4
- 7
- 7
تمام مقامات
- اصل جیسا
- اصل سے مختلف
- 6:21 Al-An'am اصل · یکساں الفاظ
وَمَنْأَظْلَمُمِمَّنِٱفْتَرَىٰعَلَىٱللَّهِكَذِبًاأَوْكَذَّبَبِـَٔايَـٰتِهِۦٓ ۗإِنَّهُۥلَايُفْلِحُٱلظَّـٰلِمُونَ
اور اس شخص سے زیادہ کون ظالم ہے جس نے خدا پر جھوٹ افتراء کیا یا اس کی آیتوں کو جھٹلایا۔ کچھ شک نہیں کہ ظالم لوگ نجات نہیں پائیں گے - 6:93 Al-An'am یکساں الفاظ
وَمَنْأَظْلَمُمِمَّنِٱفْتَرَىٰعَلَىٱللَّهِكَذِبًاأَوْقَالَأُوحِىَإِلَىَّوَلَمْيُوحَإِلَيْهِشَىْءٌۭوَمَنقَالَسَأُنزِلُمِثْلَمَآأَنزَلَٱللَّهُ ۗوَلَوْتَرَىٰٓإِذِٱلظَّـٰلِمُونَفِىغَمَرَٰتِٱلْمَوْتِوَٱلْمَلَـٰٓئِكَةُبَاسِطُوٓا۟أَيْدِيهِمْأَخْرِجُوٓا۟أَنفُسَكُمُ ۖٱلْيَوْمَتُجْزَوْنَعَذَابَٱلْهُونِبِمَاكُنتُمْتَقُولُونَعَلَىٱللَّهِغَيْرَٱلْحَقِّوَكُنتُمْعَنْءَايَـٰتِهِۦتَسْتَكْبِرُونَ
اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو خدا پر جھوٹ افتراء کرے۔ یا یہ کہے کہ مجھ پر وحی آئی ہے حالانکہ اس پر کچھ بھی وحی نہ آئی ہو اور جو یہ کہے کہ جس طرح کی کتاب خدا نے نازل کی ہے اس طرح کی میں بھی بنا لیتا ہوں۔ اور کاش تم ان ظالم (یعنی مشرک) لوگوں کو اس وقت دیکھو جب موت کی سختیوں میں (مبتلا) ہوں اور فرشتے (ان کی طرف عذاب کے لئے) ہاتھ بڑھا رہے ہوں کہ نکالو اپنی جانیں۔ آج تم کو ذلت کے عذاب کی سزا دی جائے گی اس لئے کہ تم خدا پر جھوٹ بولا کرتے تھے اور اس کی آیتوں سے سرکشی کرتے تھے - 6:144 Al-An'am الفاظ مختلف ہیں
وَمِنَٱلْإِبِلِٱثْنَيْنِوَمِنَٱلْبَقَرِٱثْنَيْنِ ۗقُلْءَآلذَّكَرَيْنِحَرَّمَأَمِٱلْأُنثَيَيْنِأَمَّاٱشْتَمَلَتْعَلَيْهِأَرْحَامُٱلْأُنثَيَيْنِ ۖأَمْكُنتُمْشُهَدَآءَإِذْوَصَّىٰكُمُٱللَّهُبِهَـٰذَا ۚفَمَنْأَظْلَمُمِمَّنِٱفْتَرَىٰعَلَىٱللَّهِكَذِبًۭالِّيُضِلَّٱلنَّاسَبِغَيْرِعِلْمٍ ۗإِنَّٱللَّهَلَايَهْدِىٱلْقَوْمَٱلظَّـٰلِمِينَ
اور دو (دو) اونٹوں میں سے اور دو (دو) گایوں میں سے (ان کے بارے میں بھی ان سے) پوچھو کہ (خدا نے) دونوں (کے) نروں کو حرام کیا ہے یا دونوں (کی) مادنیوں کو یا جو بچہ مادنیوں کے پیٹ میں لپٹ رہا ہو اس کو بھلا جس وقت خدا نے تم کو اس کا حکم دیا تھا تم اس وقت موجود تھے؟ تو اس شخص سے زیادہ کون ظالم ہے جو خدا پر جھوٹ افتراء کرے تاکہ اِز راہ بے دانشی لوگوں کو گمراہ کرے کچھ شک نہیں کہ خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا - 7:37 Al-A'raf الفاظ مختلف ہیں
فَمَنْأَظْلَمُمِمَّنِٱفْتَرَىٰعَلَىٱللَّهِكَذِبًاأَوْكَذَّبَبِـَٔايَـٰتِهِۦٓ ۚأُو۟لَـٰٓئِكَيَنَالُهُمْنَصِيبُهُممِّنَٱلْكِتَـٰبِ ۖحَتَّىٰٓإِذَاجَآءَتْهُمْرُسُلُنَايَتَوَفَّوْنَهُمْقَالُوٓا۟أَيْنَمَاكُنتُمْتَدْعُونَمِندُونِٱللَّهِ ۖقَالُوا۟ضَلُّوا۟عَنَّاوَشَهِدُوا۟عَلَىٰٓأَنفُسِهِمْأَنَّهُمْكَانُوا۟كَـٰفِرِينَ
تو اس سے زیادہ ظالم کون ہے جو خدا پر جھوٹ باندھے یا اس کی آیتوں کو جھٹلائے۔ ان کو ان کے نصیب کا لکھا ملتا ہی رہے گا یہاں تک کہ جب ان کے پاس ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے) جان نکالنے آئیں گے تو کہیں گے کہ جن کو تم خدا کے سوا پکارا کرتے تھے وہ (اب) کہاں ہیں؟ وہ کہیں گے (معلوم نہیں) کہ وہ ہم سے (کہاں) غائب ہوگئے اور اقرار کریں گے کہ بےشک وہ کافر تھے - 10:17 Yunus الفاظ مختلف ہیں
فَمَنْأَظْلَمُمِمَّنِٱفْتَرَىٰعَلَىٱللَّهِكَذِبًاأَوْكَذَّبَبِـَٔايَـٰتِهِۦٓ ۚإِنَّهُۥلَايُفْلِحُٱلْمُجْرِمُونَ
تو اس سے بڑھ کر ظالم کون جو خدا پر جھوٹ افترا کرے اور اس کی آیتوں کو جھٹلائے۔ بےشک گنہگار فلاح نہیں پائیں گے - 11:18 Hud یکساں الفاظ
وَمَنْأَظْلَمُمِمَّنِٱفْتَرَىٰعَلَىٱللَّهِكَذِبًا ۚأُو۟لَـٰٓئِكَيُعْرَضُونَعَلَىٰرَبِّهِمْوَيَقُولُٱلْأَشْهَـٰدُهَـٰٓؤُلَآءِٱلَّذِينَكَذَبُوا۟عَلَىٰرَبِّهِمْ ۚأَلَالَعْنَةُٱللَّهِعَلَىٱلظَّـٰلِمِينَ
اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو خدا پر جھوٹ افتراء کرے ایسے لوگ خدا کے سامنے پیش کئے جائیں گے اور گواہ کہیں گے کہ یہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار پر جھوٹ بولا تھا۔ سن رکھو کہ ظالموں پر الله کی لعنت ہے - 18:15 Al-Kahf الفاظ مختلف ہیں
هَـٰٓؤُلَآءِقَوْمُنَاٱتَّخَذُوا۟مِندُونِهِۦٓءَالِهَةًۭ ۖلَّوْلَايَأْتُونَعَلَيْهِمبِسُلْطَـٰنٍۭبَيِّنٍۢ ۖفَمَنْأَظْلَمُمِمَّنِٱفْتَرَىٰعَلَىٱللَّهِكَذِبًۭا
ان ہماری قوم کے لوگوں نے اس کے سوا اور معبود بنا رکھے ہیں۔ بھلا یہ ان (کے خدا ہونے) پر کوئی کھلی دلیل کیوں نہیں لاتے۔ تو اس سے زیادہ کون ظالم ہے جو خدا پر جھوٹ افتراء کرے - 29:68 Al-'Ankabut یکساں الفاظ
وَمَنْأَظْلَمُمِمَّنِٱفْتَرَىٰعَلَىٱللَّهِكَذِبًاأَوْكَذَّبَبِٱلْحَقِّلَمَّاجَآءَهُۥٓ ۚأَلَيْسَفِىجَهَنَّمَمَثْوًۭىلِّلْكَـٰفِرِينَ
اور اس سے ظالم کون جو خدا پر جھوٹ بہتان باندھے یا جب حق بات اُس کے پاس آئے تو اس کی تکذیب کرے۔ کیا کافروں کا ٹھکانا جہنم میں نہیں ہے؟ - 61:7 As-Saf الفاظ مختلف ہیں
وَمَنْأَظْلَمُمِمَّنِٱفْتَرَىٰعَلَىٱللَّهِٱلْكَذِبَوَهُوَيُدْعَىٰٓإِلَىٱلْإِسْلَـٰمِ ۚوَٱللَّهُلَايَهْدِىٱلْقَوْمَٱلظَّـٰلِمِينَ
اور اس سے ظالم کون کہ بلایا تو جائے اسلام کی طرف اور وہ خدا پر جھوٹ بہتان باندھے۔ اور خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا

