مشترک فقرہ
وَتِلْكَ حُدُودُ ٱللَّهِ ۚ
- 4
- 2
- 3
- 3
تمام مقامات
- اصل جیسا
- اصل سے مختلف
- 2:229 Al-Baqarah الفاظ مختلف ہیں
ٱلطَّلَـٰقُمَرَّتَانِ ۖفَإِمْسَاكٌۢبِمَعْرُوفٍأَوْتَسْرِيحٌۢبِإِحْسَـٰنٍۢ ۗوَلَايَحِلُّلَكُمْأَنتَأْخُذُوا۟مِمَّآءَاتَيْتُمُوهُنَّشَيْـًٔاإِلَّآأَنيَخَافَآأَلَّايُقِيمَاحُدُودَٱللَّهِ ۖفَإِنْخِفْتُمْأَلَّايُقِيمَاحُدُودَٱللَّهِفَلَاجُنَاحَعَلَيْهِمَافِيمَاٱفْتَدَتْبِهِۦ ۗتِلْكَحُدُودُٱللَّهِفَلَاتَعْتَدُوهَا ۚوَمَنيَتَعَدَّحُدُودَٱللَّهِفَأُو۟لَـٰٓئِكَهُمُٱلظَّـٰلِمُونَ
طلاق (صرف) دوبار ہے (یعنی جب دو دفعہ طلاق دے دی جائے تو) پھر (عورتوں کو) یا تو بطریق شائستہ (نکاح میں) رہنے دینا یا بھلائی کے ساتھ چھوڑ دینا۔ اور یہ جائز نہیں کہ جو مہر تم ان کو دے چکے ہو اس میں سے کچھ واپس لے لو۔ ہاں اگر زن و شوہر کو خوف ہو کہ وہ خدا کی حدوں کو قائم نہیں رکھ سکیں گے تو اگر عورت (خاوند کے ہاتھ سے) رہائی پانے کے بدلے میں کچھ دے ڈالے تو دونوں پر کچھ گناہ نہیں۔ یہ خدا کی (مقرر کی ہوئی) حدیں ہیں ان سے باہر نہ نکلنا۔ اور جو لوگ خدا کی حدوں سے باہر نکل جائیں گے وہ گنہگار ہوں گے - 2:230 Al-Baqarah یکساں الفاظ
فَإِنطَلَّقَهَافَلَاتَحِلُّلَهُۥمِنۢبَعْدُحَتَّىٰتَنكِحَزَوْجًاغَيْرَهُۥ ۗفَإِنطَلَّقَهَافَلَاجُنَاحَعَلَيْهِمَآأَنيَتَرَاجَعَآإِنظَنَّآأَنيُقِيمَاحُدُودَٱللَّهِ ۗوَتِلْكَحُدُودُٱللَّهِيُبَيِّنُهَالِقَوْمٍۢيَعْلَمُونَ
پھر اگر شوہر (دو طلاقوں کے بعد تیسری) طلاق عورت کو دے دے تو اس کے بعد جب تک عورت کسی دوسرے شخص سے نکاح نہ کرلے اس (پہلے شوہر) پر حلال نہ ہوگی۔ ہاں اگر دوسرا خاوند بھی طلاق دے دے اورعورت اور پہلا خاوند پھر ایک دوسرے کی طرف رجوع کرلیں تو ان پر کچھ گناہ نہیں بشرطیکہ دونوں یقین کریں کہ خدا کی حدوں کو قائم رکھ سکیں گے اور یہ خدا کی حدیں ہیں ان کو وہ ان لوگوں کے لئے بیان فرماتا ہے جو دانش رکھتے ہیں - 58:4 Al-Mujadila الفاظ مختلف ہیں
فَمَنلَّمْيَجِدْفَصِيَامُشَهْرَيْنِمُتَتَابِعَيْنِمِنقَبْلِأَنيَتَمَآسَّا ۖفَمَنلَّمْيَسْتَطِعْفَإِطْعَامُسِتِّينَمِسْكِينًۭا ۚذَٰلِكَلِتُؤْمِنُوا۟بِٱللَّهِوَرَسُولِهِۦ ۚوَتِلْكَحُدُودُٱللَّهِ ۗوَلِلْكَـٰفِرِينَعَذَابٌأَلِيمٌ
جس کو غلام نہ ملے وہ مجامعت سے پہلے متواتر دو مہینے کے روزے (رکھے) جس کو اس کا بھی مقدور نہ ہوا (اسے) ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا (چاہیئے)۔ یہ (حکم) اس لئے (ہے) کہ تم خدا اور اسکے رسول کے فرمانبردار ہوجاؤ۔ اور یہ خدا کی حدیں ہیں۔ اور نہ ماننے والوں کے لئے درد دینے والا عذاب ہے - 65:1 At-Talaq اصل · یکساں الفاظ
يَـٰٓأَيُّهَاٱلنَّبِىُّإِذَاطَلَّقْتُمُٱلنِّسَآءَفَطَلِّقُوهُنَّلِعِدَّتِهِنَّوَأَحْصُوا۟ٱلْعِدَّةَ ۖوَٱتَّقُوا۟ٱللَّهَرَبَّكُمْ ۖلَاتُخْرِجُوهُنَّمِنۢبُيُوتِهِنَّوَلَايَخْرُجْنَإِلَّآأَنيَأْتِينَبِفَـٰحِشَةٍۢمُّبَيِّنَةٍۢ ۚوَتِلْكَحُدُودُٱللَّهِ ۚوَمَنيَتَعَدَّحُدُودَٱللَّهِفَقَدْظَلَمَنَفْسَهُۥ ۚلَاتَدْرِىلَعَلَّٱللَّهَيُحْدِثُبَعْدَذَٰلِكَأَمْرًۭا
اے پیغمبر (مسلمانوں سے کہہ دو کہ) جب تم عورتوں کو طلاق دینے لگو تو عدت کے شروع میں طلاق دو اور عدت کا شمار رکھو۔ اور خدا سے جو تمہارا پروردگار ہے ڈرو۔ (نہ تو تم ہی) ان کو (ایام عدت میں) ان کے گھروں سے نکالو اور نہ وہ (خود ہی) نکلیں۔ ہاں اگر وہ صریح بےحیائی کریں (تو نکال دینا چاہیئے) اور یہ خدا کی حدیں ہیں۔ جو خدا کی حدوں سے تجاوز کرے گا وہ اپنے آپ پر ظلم کرے گا۔ (اے طلاق دینے والے) تجھے کیا معلوم شاید خدا اس کے بعد کوئی (رجعت کی) سبیل پیدا کردے

