مشترک فقرہ
وَٱللَّهُ لَا يَهْدِى ٱلْقَوْمَ ٱلْفَـٰسِقِينَ
- 5
- 4
- 4
- 5
تمام مقامات
- اصل جیسا
- اصل سے مختلف
- اصل کی لمبائی مختلف ہے
- 5:108 Al-Ma'idah اصل · یکساں الفاظ
ذَٰلِكَأَدْنَىٰٓأَنيَأْتُوا۟بِٱلشَّهَـٰدَةِعَلَىٰوَجْهِهَآأَوْيَخَافُوٓا۟أَنتُرَدَّأَيْمَـٰنٌۢبَعْدَأَيْمَـٰنِهِمْ ۗوَٱتَّقُوا۟ٱللَّهَوَٱسْمَعُوا۟ ۗوَٱللَّهُلَايَهْدِىٱلْقَوْمَٱلْفَـٰسِقِينَ
اس طریق سے بہت قریب ہے کہ یہ لوگ صحیح صحیح شہادت دیں یا اس بات سے خوف کریں کہ (ہماری) قسمیں ان کی قسموں کے بعد رد کر دی جائیں گی اور خدا سے ڈرو اور اس کے حکموں کو (گوشِ ہوش سے) سنو اور خدا نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا - 9:24 At-Tawbah یکساں الفاظ
قُلْإِنكَانَءَابَآؤُكُمْوَأَبْنَآؤُكُمْوَإِخْوَٰنُكُمْوَأَزْوَٰجُكُمْوَعَشِيرَتُكُمْوَأَمْوَٰلٌٱقْتَرَفْتُمُوهَاوَتِجَـٰرَةٌۭتَخْشَوْنَكَسَادَهَاوَمَسَـٰكِنُتَرْضَوْنَهَآأَحَبَّإِلَيْكُممِّنَٱللَّهِوَرَسُولِهِۦوَجِهَادٍۢفِىسَبِيلِهِۦفَتَرَبَّصُوا۟حَتَّىٰيَأْتِىَٱللَّهُبِأَمْرِهِۦ ۗوَٱللَّهُلَايَهْدِىٱلْقَوْمَٱلْفَـٰسِقِينَ
کہہ دو کہ اگر تمہارے باپ اور بیٹے اور بھائی اور عورتیں اور خاندان کے آدمی اور مال جو تم کماتے ہو اور تجارت جس کے بند ہونے سے ڈرتے ہو اور مکانات جن کو پسند کرتے ہو خدا اور اس کے رسول سے اور خدا کی راہ میں جہاد کرنے سے تمہیں زیادہ عزیز ہوں تو ٹھہرے رہو یہاں تک کہ خدا اپنا حکم (یعنی عذاب) بھیجے۔ اور خدا نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا - 9:80 At-Tawbah یکساں الفاظ
ٱسْتَغْفِرْلَهُمْأَوْلَاتَسْتَغْفِرْلَهُمْإِنتَسْتَغْفِرْلَهُمْسَبْعِينَمَرَّةًۭفَلَنيَغْفِرَٱللَّهُلَهُمْ ۚذَٰلِكَبِأَنَّهُمْكَفَرُوا۟بِٱللَّهِوَرَسُولِهِۦ ۗوَٱللَّهُلَايَهْدِىٱلْقَوْمَٱلْفَـٰسِقِينَ
تم ان کے لیے بخشش مانگو یا نہ مانگو۔ (بات ایک ہے)۔ اگر ان کے لیے ستّر دفعہ بھی بخشش مانگو گے تو بھی خدا ان کو نہیں بخشے گا۔ یہ اس لیے کہ انہوں نے خدا اور اس کے رسول سے کفر کیا۔ اور خدا نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا - 61:5 As-Saf یکساں الفاظ
وَإِذْقَالَمُوسَىٰلِقَوْمِهِۦيَـٰقَوْمِلِمَتُؤْذُونَنِىوَقَدتَّعْلَمُونَأَنِّىرَسُولُٱللَّهِإِلَيْكُمْ ۖفَلَمَّازَاغُوٓا۟أَزَاغَٱللَّهُقُلُوبَهُمْ ۚوَٱللَّهُلَايَهْدِىٱلْقَوْمَٱلْفَـٰسِقِينَ
اور وہ وقت یاد کرنے کے لائق ہے جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ اے قوم! تم مجھے کیوں ایذا دیتے ہو حالانکہ تم جانتے ہو کہ میں تمہارے پاس خدا کا بھیجا ہوا آیا ہوں۔ تو جب ان لوگوں نے کج روی کی خدا نے بھی ان کے دل ٹیڑھے کردیئے۔ اور خدا نافرمانوں کو ہدایت نہیں دیتا - 63:6 Al-Munafiqun الفاظ مختلف ہیں
سَوَآءٌعَلَيْهِمْأَسْتَغْفَرْتَلَهُمْأَمْلَمْتَسْتَغْفِرْلَهُمْلَنيَغْفِرَٱللَّهُلَهُمْ ۚإِنَّٱللَّهَلَايَهْدِىٱلْقَوْمَٱلْفَـٰسِقِينَ
تم ان کے لئے مغفرت مانگو یا نہ مانگو ان کے حق میں برابر ہے۔ خدا ان کو ہرگز نہ بخشے گا۔ بےشک خدا نافرمانوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا

