مشترک فقرہ
وَلَوْ تَرَىٰٓ إِذِ ٱلظَّـٰلِمُونَ
- 3
- 2
- 3
- 4
تمام مقامات
- اصل جیسا
- اصل سے مختلف
- 6:93 Al-An'am اصل · یکساں الفاظ
وَمَنْأَظْلَمُمِمَّنِٱفْتَرَىٰعَلَىٱللَّهِكَذِبًاأَوْقَالَأُوحِىَإِلَىَّوَلَمْيُوحَإِلَيْهِشَىْءٌۭوَمَنقَالَسَأُنزِلُمِثْلَمَآأَنزَلَٱللَّهُ ۗوَلَوْتَرَىٰٓإِذِٱلظَّـٰلِمُونَفِىغَمَرَٰتِٱلْمَوْتِوَٱلْمَلَـٰٓئِكَةُبَاسِطُوٓا۟أَيْدِيهِمْأَخْرِجُوٓا۟أَنفُسَكُمُ ۖٱلْيَوْمَتُجْزَوْنَعَذَابَٱلْهُونِبِمَاكُنتُمْتَقُولُونَعَلَىٱللَّهِغَيْرَٱلْحَقِّوَكُنتُمْعَنْءَايَـٰتِهِۦتَسْتَكْبِرُونَ
اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو خدا پر جھوٹ افتراء کرے۔ یا یہ کہے کہ مجھ پر وحی آئی ہے حالانکہ اس پر کچھ بھی وحی نہ آئی ہو اور جو یہ کہے کہ جس طرح کی کتاب خدا نے نازل کی ہے اس طرح کی میں بھی بنا لیتا ہوں۔ اور کاش تم ان ظالم (یعنی مشرک) لوگوں کو اس وقت دیکھو جب موت کی سختیوں میں (مبتلا) ہوں اور فرشتے (ان کی طرف عذاب کے لئے) ہاتھ بڑھا رہے ہوں کہ نکالو اپنی جانیں۔ آج تم کو ذلت کے عذاب کی سزا دی جائے گی اس لئے کہ تم خدا پر جھوٹ بولا کرتے تھے اور اس کی آیتوں سے سرکشی کرتے تھے - 32:12 As-Sajdah الفاظ مختلف ہیں
وَلَوْتَرَىٰٓإِذِٱلْمُجْرِمُونَنَاكِسُوا۟رُءُوسِهِمْعِندَرَبِّهِمْرَبَّنَآأَبْصَرْنَاوَسَمِعْنَافَٱرْجِعْنَانَعْمَلْصَـٰلِحًاإِنَّامُوقِنُونَ
اور تم (تعجب کرو) جب دیکھو کہ گنہگار اپنے پروردگار کے سامنے سرجھکائے ہوں گے (اور کہیں گے کہ) اے ہمارے پروردگار ہم نے دیکھ لیا اور سن لیا تو ہم کو (دنیا میں) واپس بھیج دے کہ نیک عمل کریں بیشک ہم یقین کرنے والے ہیں - 34:31 Saba یکساں الفاظ
وَقَالَٱلَّذِينَكَفَرُوا۟لَننُّؤْمِنَبِهَـٰذَاٱلْقُرْءَانِوَلَابِٱلَّذِىبَيْنَيَدَيْهِ ۗوَلَوْتَرَىٰٓإِذِٱلظَّـٰلِمُونَمَوْقُوفُونَعِندَرَبِّهِمْيَرْجِعُبَعْضُهُمْإِلَىٰبَعْضٍٱلْقَوْلَيَقُولُٱلَّذِينَٱسْتُضْعِفُوا۟لِلَّذِينَٱسْتَكْبَرُوا۟لَوْلَآأَنتُمْلَكُنَّامُؤْمِنِينَ
اور جو کافر ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہم نہ تو اس قرآن کو مانیں گے اور نہ ان (کتابوں) کو جو ان سے پہلے کی ہیں اور کاش (ان) ظالموں کو تم اس وقت دیکھو جب یہ اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہوں گے اور ایک دوسرے سے ردوکد کر رہے ہوں گے۔ جو لوگ کمزور سمجھے جاتے تھے وہ بڑے لوگوں سے کہیں گے کہ اگر تم نہ ہوتے تو ہم ضرور مومن ہوجاتے

