مشترک فقرہ
ٱللَّهَ قَرْضًا حَسَنًۭا
- 6
- 6
- 5
- 3
تمام مقامات
- اصل جیسا
- اصل سے مختلف
- 2:245 Al-Baqarah اصل · یکساں الفاظ
مَّنذَاٱلَّذِىيُقْرِضُٱللَّهَقَرْضًاحَسَنًۭافَيُضَـٰعِفَهُۥلَهُۥٓأَضْعَافًۭاكَثِيرَةًۭ ۚوَٱللَّهُيَقْبِضُوَيَبْصُۜطُوَإِلَيْهِتُرْجَعُونَ
کوئی ہے کہ خدا کو قرض حسنہ دے کہ وہ اس کے بدلے اس کو کئی حصے زیادہ دے گا۔ اور خدا ہی روزی کو تنگ کرتا اور (وہی اسے) کشادہ کرتا ہے۔ اور تم اسی کی طرف لوٹ کر جاؤ گے - 5:12 Al-Ma'idah یکساں الفاظ
۞ وَلَقَدْأَخَذَٱللَّهُمِيثَـٰقَبَنِىٓإِسْرَٰٓءِيلَوَبَعَثْنَامِنْهُمُٱثْنَىْعَشَرَنَقِيبًۭا ۖوَقَالَٱللَّهُإِنِّىمَعَكُمْ ۖلَئِنْأَقَمْتُمُٱلصَّلَوٰةَوَءَاتَيْتُمُٱلزَّكَوٰةَوَءَامَنتُمبِرُسُلِىوَعَزَّرْتُمُوهُمْوَأَقْرَضْتُمُٱللَّهَقَرْضًاحَسَنًۭالَّأُكَفِّرَنَّعَنكُمْسَيِّـَٔاتِكُمْوَلَأُدْخِلَنَّكُمْجَنَّـٰتٍۢتَجْرِىمِنتَحْتِهَاٱلْأَنْهَـٰرُ ۚفَمَنكَفَرَبَعْدَذَٰلِكَمِنكُمْفَقَدْضَلَّسَوَآءَٱلسَّبِيلِ
اور خدا نے بنی اسرائیل سے اقرار لیا اور ان میں ہم نے بارہ سردار مقرر کئے پھر خدا نے فرمایا کہ میں تمہارے ساتھ ہوں اگر تم نماز پڑھتے اور زکوٰة دیتے رہو گے اور میرے پیغمبروں پر ایمان لاؤ گے اور ان کی مدد کرو گے اور خدا کو قرض حسنہ دو گے تو میں تم سے تمہارے گناہ دور کر دوں گا اور تم کو بہشتوں میں داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں پھر جس نے اس کے بعد تم میں سے کفر کیا وہ سیدھے رستے سے بھٹک گیا - 57:11 Al-Hadid یکساں الفاظ
مَّنذَاٱلَّذِىيُقْرِضُٱللَّهَقَرْضًاحَسَنًۭافَيُضَـٰعِفَهُۥلَهُۥوَلَهُۥٓأَجْرٌۭكَرِيمٌۭ
کون ہے جو خدا کو (نیت) نیک (اور خلوص سے) قرض دے تو وہ اس کو اس سے دگنا کرے اور اس کے لئے عزت کا صلہ (یعنی جنت) ہے - 57:18 Al-Hadid یکساں الفاظ
إِنَّٱلْمُصَّدِّقِينَوَٱلْمُصَّدِّقَـٰتِوَأَقْرَضُوا۟ٱللَّهَقَرْضًاحَسَنًۭايُضَـٰعَفُلَهُمْوَلَهُمْأَجْرٌۭكَرِيمٌۭ
جو لوگ خیرات کرنے والے ہیں مرد بھی اور عورتیں بھی۔ اور خدا کو (نیت) نیک (اور خلوص سے) قرض دیتے ہیں ان کو دوچند ادا کیا جائے گا اور ان کے لئے عزت کا صلہ ہے - 64:17 At-Taghabun یکساں الفاظ
إِنتُقْرِضُوا۟ٱللَّهَقَرْضًاحَسَنًۭايُضَـٰعِفْهُلَكُمْوَيَغْفِرْلَكُمْ ۚوَٱللَّهُشَكُورٌحَلِيمٌ
اگر تم خدا کو (اخلاص اور نیت) نیک (سے) قرض دو گے تو وہ تم کو اس کا دوچند دے گا اور تمہارے گناہ بھی معاف کردے گا۔ اور خدا قدر شناس اور بردبار ہے - 73:20 Al-Muzzammil یکساں الفاظ
۞ إِنَّرَبَّكَيَعْلَمُأَنَّكَتَقُومُأَدْنَىٰمِنثُلُثَىِٱلَّيْلِوَنِصْفَهُۥوَثُلُثَهُۥوَطَآئِفَةٌۭمِّنَٱلَّذِينَمَعَكَ ۚوَٱللَّهُيُقَدِّرُٱلَّيْلَوَٱلنَّهَارَ ۚعَلِمَأَنلَّنتُحْصُوهُفَتَابَعَلَيْكُمْ ۖفَٱقْرَءُوا۟مَاتَيَسَّرَمِنَٱلْقُرْءَانِ ۚعَلِمَأَنسَيَكُونُمِنكُممَّرْضَىٰ ۙوَءَاخَرُونَيَضْرِبُونَفِىٱلْأَرْضِيَبْتَغُونَمِنفَضْلِٱللَّهِ ۙوَءَاخَرُونَيُقَـٰتِلُونَفِىسَبِيلِٱللَّهِ ۖفَٱقْرَءُوا۟مَاتَيَسَّرَمِنْهُ ۚوَأَقِيمُوا۟ٱلصَّلَوٰةَوَءَاتُوا۟ٱلزَّكَوٰةَوَأَقْرِضُوا۟ٱللَّهَقَرْضًاحَسَنًۭا ۚوَمَاتُقَدِّمُوا۟لِأَنفُسِكُممِّنْخَيْرٍۢتَجِدُوهُعِندَٱللَّهِهُوَخَيْرًۭاوَأَعْظَمَأَجْرًۭا ۚوَٱسْتَغْفِرُوا۟ٱللَّهَ ۖإِنَّٱللَّهَغَفُورٌۭرَّحِيمٌۢ
تمہارا پروردگار خوب جانتا ہے کہ تم اور تمہارے ساتھ کے لوگ (کبھی) دو تہائی رات کے قریب اور (کبھی) آدھی رات اور (کبھی) تہائی رات قیام کیا کرتے ہو۔ اور خدا تو رات اور دن کا اندازہ رکھتا ہے۔ اس نے معلوم کیا کہ تم اس کو نباہ نہ سکو گے تو اس نے تم پر مہربانی کی۔ پس جتنا آسانی سے ہوسکے (اتنا) قرآن پڑھ لیا کرو۔ اس نے جانا کہ تم میں بعض بیمار بھی ہوتے ہیں اور بعض خدا کے فضل (یعنی معاش) کی تلاش میں ملک میں سفر کرتے ہیں اور بعض خدا کی راہ میں لڑتے ہیں۔ تو جتنا آسانی سے ہوسکے اتنا پڑھ لیا کرو۔ اور نماز پڑھتے رہو اور زکوٰة ادا کرتے رہو اور خدا کو نیک (اور خلوص نیت سے) قرض دیتے رہو۔ اور جو عمل نیک تم اپنے لئے آگے بھیجو گے اس کو خدا کے ہاں بہتر اور صلے میں بزرگ تر پاؤ گے۔ اور خدا سے بخشش مانگتے رہو۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے

