مشترک فقرہ
لَوْ كَانُوا۟ يَعْلَمُونَ
- 9
- 8
- 7
- 3
تمام مقامات
- اصل جیسا
- اصل سے مختلف
- 2:102 Al-Baqarah اصل · یکساں الفاظ
وَٱتَّبَعُوا۟مَاتَتْلُوا۟ٱلشَّيَـٰطِينُعَلَىٰمُلْكِسُلَيْمَـٰنَ ۖوَمَاكَفَرَسُلَيْمَـٰنُوَلَـٰكِنَّٱلشَّيَـٰطِينَكَفَرُوا۟يُعَلِّمُونَٱلنَّاسَٱلسِّحْرَوَمَآأُنزِلَعَلَىٱلْمَلَكَيْنِبِبَابِلَهَـٰرُوتَوَمَـٰرُوتَ ۚوَمَايُعَلِّمَانِمِنْأَحَدٍحَتَّىٰيَقُولَآإِنَّمَانَحْنُفِتْنَةٌۭفَلَاتَكْفُرْ ۖفَيَتَعَلَّمُونَمِنْهُمَامَايُفَرِّقُونَبِهِۦبَيْنَٱلْمَرْءِوَزَوْجِهِۦ ۚوَمَاهُمبِضَآرِّينَبِهِۦمِنْأَحَدٍإِلَّابِإِذْنِٱللَّهِ ۚوَيَتَعَلَّمُونَمَايَضُرُّهُمْوَلَايَنفَعُهُمْ ۚوَلَقَدْعَلِمُوا۟لَمَنِٱشْتَرَىٰهُمَالَهُۥفِىٱلْـَٔاخِرَةِمِنْخَلَـٰقٍۢ ۚوَلَبِئْسَمَاشَرَوْا۟بِهِۦٓأَنفُسَهُمْ ۚلَوْكَانُوا۟يَعْلَمُونَ
اور ان (ہزلیات) کے پیچھے لگ گئے جو سلیمان کے عہدِ سلطنت میں شیاطین پڑھا کرتے تھے اور سلیمان نے مطلق کفر کی بات نہیں کی، بلکہ شیطان ہی کفر کرتے تھے کہ لوگوں کو جادو سکھاتے تھے۔ اور ان باتوں کے بھی (پیچھے لگ گئے) جو شہر بابل میں دو فرشتوں (یعنی) ہاروت اور ماروت پر اتری تھیں۔ اور وہ دونوں کسی کو کچھ نہیں سکھاتے تھے، جب تک یہ نہ کہہ دیتے کہ ہم تو (ذریعہٴ) آزمائش ہیں۔ تم کفر میں نہ پڑو۔ غرض لوگ ان سے (ایسا) جادو سیکھتے، جس سے میاں بیوی میں جدائی ڈال دیں۔ اور خدا کے حکم کے سوا وہ اس (جادو) سے کسی کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے تھے۔ اور کچھ ایسے (منتر) سیکھتے جو ان کو نقصان ہی پہنچاتے اور فائدہ کچھ نہ دیتے۔ اور وہ جانتے تھے کہ جو شخص ایسی چیزوں (یعنی سحر اور منتر وغیرہ) کا خریدار ہوگا، اس کا آخرت میں کچھ حصہ نہیں۔ اور جس چیز کے عوض انہوں نے اپنی جانوں کو بیچ ڈالا، وہ بری تھی۔ کاش وہ (اس بات کو) جانتے - 2:103 Al-Baqarah یکساں الفاظ
وَلَوْأَنَّهُمْءَامَنُوا۟وَٱتَّقَوْا۟لَمَثُوبَةٌۭمِّنْعِندِٱللَّهِخَيْرٌۭ ۖلَّوْكَانُوا۟يَعْلَمُونَ
اور اگر وہ ایمان لاتے اور پرہیز گاری کرتے تو خدا کے ہاں سے بہت اچھا صلہ ملتا۔ اے کاش، وہ اس سے واقف ہوتے - 16:41 An-Nahl یکساں الفاظ
وَٱلَّذِينَهَاجَرُوا۟فِىٱللَّهِمِنۢبَعْدِمَاظُلِمُوا۟لَنُبَوِّئَنَّهُمْفِىٱلدُّنْيَاحَسَنَةًۭ ۖوَلَأَجْرُٱلْـَٔاخِرَةِأَكْبَرُ ۚلَوْكَانُوا۟يَعْلَمُونَ
اور جن لوگوں نے ظلم سہنے کے بعد خدا کے لیے وطن چھوڑا ہم ان کو دنیا میں اچھا ٹھکانا دیں گے۔ اور آخرت کا اجر تو بہت بڑا ہے۔ کاش وہ (اسے) جانتے - 29:41 Al-'Ankabut یکساں الفاظ
مَثَلُٱلَّذِينَٱتَّخَذُوا۟مِندُونِٱللَّهِأَوْلِيَآءَكَمَثَلِٱلْعَنكَبُوتِٱتَّخَذَتْبَيْتًۭا ۖوَإِنَّأَوْهَنَٱلْبُيُوتِلَبَيْتُٱلْعَنكَبُوتِ ۖلَوْكَانُوا۟يَعْلَمُونَ
جن لوگوں نے خدا کے سوا (اوروں کو) کارساز بنا رکھا ہے اُن کی مثال مکڑی کی سی ہے کہ وہ بھی ایک (طرح کا) گھر بناتی ہے۔ اور کچھ شک نہیں کہ تمام گھروں سے کمزور مکڑی کا گھر ہے کاش یہ (اس بات کو) جانتے - 29:64 Al-'Ankabut یکساں الفاظ
وَمَاهَـٰذِهِٱلْحَيَوٰةُٱلدُّنْيَآإِلَّالَهْوٌۭوَلَعِبٌۭ ۚوَإِنَّٱلدَّارَٱلْـَٔاخِرَةَلَهِىَٱلْحَيَوَانُ ۚلَوْكَانُوا۟يَعْلَمُونَ
اور یہ دنیا کی زندگی تو صرف کھیل اور تماشہ ہے اور( ہمیشہ کی) زندگی (کا مقام) تو آخرت کا گھر ہے۔ کاش یہ (لوگ) سمجھتے - 34:14 Saba یکساں الفاظ
فَلَمَّاقَضَيْنَاعَلَيْهِٱلْمَوْتَمَادَلَّهُمْعَلَىٰمَوْتِهِۦٓإِلَّادَآبَّةُٱلْأَرْضِتَأْكُلُمِنسَأَتَهُۥ ۖفَلَمَّاخَرَّتَبَيَّنَتِٱلْجِنُّأَنلَّوْكَانُوا۟يَعْلَمُونَٱلْغَيْبَمَالَبِثُوا۟فِىٱلْعَذَابِٱلْمُهِينِ
پھر جب ہم نے ان کے لئے موت کا حکم صادر کیا تو کسی چیز سے ان کا مرنا معلوم نہ ہوا مگر گھن کے کیڑے سے جو ان کے عصا کو کھاتا رہا۔ جب عصا گر پڑا تب جنوں کو معلوم ہوا (اور کہنے لگے) کہ اگر وہ غیب جانتے ہوتے تو ذلت کی تکلیف میں نہ رہتے - 39:26 Az-Zumar یکساں الفاظ
فَأَذَاقَهُمُٱللَّهُٱلْخِزْىَفِىٱلْحَيَوٰةِٱلدُّنْيَا ۖوَلَعَذَابُٱلْـَٔاخِرَةِأَكْبَرُ ۚلَوْكَانُوا۟يَعْلَمُونَ
پھر ان کو خدا نے دنیا کی زندگی میں رسوائی کا مزہ چکھا دیا۔ اور آخرت کا عذاب تو بہت بڑا ہے۔ کاش یہ سمجھ رکھتے - 68:33 Al-Qalam یکساں الفاظ
كَذَٰلِكَٱلْعَذَابُ ۖوَلَعَذَابُٱلْـَٔاخِرَةِأَكْبَرُ ۚلَوْكَانُوا۟يَعْلَمُونَ
(دیکھو) عذاب یوں ہوتا ہے۔ اور آخرت کا عذاب اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔ کاش! یہ لوگ جانتے ہوتے - 71:4 Nuh الفاظ مختلف ہیں
يَغْفِرْلَكُممِّنذُنُوبِكُمْوَيُؤَخِّرْكُمْإِلَىٰٓأَجَلٍۢمُّسَمًّى ۚإِنَّأَجَلَٱللَّهِإِذَاجَآءَلَايُؤَخَّرُ ۖلَوْكُنتُمْتَعْلَمُونَ
وہ تمہارے گناہ بخش دے گا اور (موت کے) وقت مقررہ تک تم کو مہلت عطا کرے گا۔ جب خدا کا مقرر کیا ہوگا وقت آجاتا ہے تو تاخیر نہیں ہوتی۔ کاش تم جانتے ہوتے

