مواد پر جائیں

Ar-Rahman، آیت 2

عَلَّمَ ٱلْقُرْءَانَ

اسی نے قرآن کی تعلیم فرمائی

لفظ بہ لفظ

کسی لفظ پر ٹیپ کریں، اسے سنیں اور اس کا مادہ دیکھیں۔

تفسیر

Fi Zilal al-Quran

یہ تفسیر اُس حصے کی ہے جو آیت 55:1 سے شروع ہوتا ہے۔

رحمان کے انعامات کے بیان میں یہ پہلا پیرگراف ہے اور اس اعلان عام کی یہ پہلی خبر ہے اور پہلی نعمت : علم القرآن (اس نے قرآن کی تعلیم دی) اور قرآن کی تعلیم کی شکل میں اللہ نے اپنے بندوں پر عظیم رحمت فرمائی۔ قرآن جو نوایس فطرت کا ترجمان ہے۔ یہ اہل زمین کے لئے آسمان کا منہاج ہے اور یہ منہاج اہالیان زمین کو ناموں فطرت سے ملاتا ہے اور یہ ان کے عقائد ، ان کے تصورات ، ان کے پیمانوں ، ان کی قدروں ، ان کے اداروں ، ان کے حالات کو نہایت ہی مضبوط بنیادوں پر استوار کرتا ہے۔ انہی بنیادوں پر جن پر یہ پوری کائنات قائم ہے ، یہ دستور ان کی سہولتیں اطمینان اور ناموس فطرت کے ساتھ مفاہمت اور ہم آہنگی عطا کرتا ہے۔…

اس آیت کے آس پاس

سورۃ Ar-Rahman یہاں سے پڑھیں

اس آیت کے مادّے

اس آیت کے موضوعات

آگے کہاں