An-Naba، آیت 13
وَجَعَلْنَا سِرَاجًا وَهَّاجًا
اور (آفتاب کا) روشن چراغ بنایا
لفظ بہ لفظ
کسی لفظ پر ٹیپ کریں، اسے سنیں اور اس کا مادہ دیکھیں۔
تفسیر
Fi Zilal al-Quran
وجعلنا .................... وھاجا (13:78) ” اور ایک نہایت روشن اور گرم چراغ بنالیا “۔ اور یہ روشن اور گرم چراغ سورج ہے جس کی روشنی تیز ہے اور اس کے اندر بےپناہ گرمی ہے۔ جس کی وجہ سے زمین اور اس کے اوپر زندگی ممکن ہوتی ہے جو سمندر کے پانیوں کو گرم کرکے ان سے اس وسیع زمین پر آبپاشی کا بندوبست کرتا ہے۔ وہ بادلوں کو اٹھاتا ہے۔ ان کی بلندی کی اعلیٰ سطح تک لے جاتا ہے اور پھر ان بادلوں کو نچوڑ کر بارش برسائی جاتی ہے۔
اس آیت کے آس پاس
- آیت 11 وَجَعَلْنَا ٱلنَّهَارَ مَعَاشًا اور دن کو معاش (کا وقت) قرار دیا
- آیت 12 وَبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا اور تمہارے اوپر سات مضبوط (آسمان) بنائے
- آیت 13
- آیت 14 وَأَنزَلْنَا مِنَ ٱلْمُعْصِرَٰتِ مَآءً ثَجَّاجًا اور نچڑتے بادلوں سے موسلا دھار مینہ برسایا
- آیت 15 لِّنُخْرِجَ بِهِۦ حَبًّا وَنَبَاتًا تاکہ اس سے اناج اور سبزہ پیدا کریں