Al-Muddaththir، آیت 26
سَأُصْلِيهِ سَقَرَ
ہم عنقریب اس کو سقر میں داخل کریں گے
لفظ بہ لفظ
کسی لفظ پر ٹیپ کریں، اسے سنیں اور اس کا مادہ دیکھیں۔
تفسیر
Fi Zilal al-Quran
ساصلیہ سقر (74:26) ” اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ دوزخ ؟ “ یہ بہت ہی خوفناک چیز ہے۔ ہماری قوت مدرکہ سے وراء ہے۔ اور اس اجمال اور عدم علم کے بعد دوزخ کی بعض شدید خصوصیات بتائی جاتی ہیں۔
لا تبقی ولا تذر (74:27) ” نہ باقی رکھے اور نہ چھوڑے “۔ جھاڑو دے کر سب کچھ نکل جانے والی ہے اور سب کچھ مٹا دینے والی ہے۔ کوئی چیز بھی اس کے سامنے کھڑے نہیں رہ سکتی۔ اور نہ اس سے کوئی چیزرہتی ہے۔ اور نہ اس سے کوئی چیز زیادہ ہوتی ہے ، وہ سب کچھ فنا کردیتی ہے۔
اب انسان کے ساتھ اس کا سلوک کیا ہے۔
اس آیت کے آس پاس
- آیت 24 فَقَالَ إِنْ هَـٰذَآ إِلَّا سِحْرٌ يُؤْثَرُ پھر کہنے لگا کہ یہ تو جادو ہے جو (اگلوں سے) منتقل ہوتا آیا ہے
- آیت 25 إِنْ هَـٰذَآ إِلَّا قَوْلُ ٱلْبَشَرِ (پھر بولا) یہ (خدا کا کلام نہیں بلکہ) بشر کا کلام ہے
- آیت 26
- آیت 27 وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا سَقَرُ اور تم کیا سمجھے کہ سقر کیا ہے؟
- آیت 28 لَا تُبْقِى وَلَا تَذَرُ (وہ آگ ہے کہ) نہ باقی رکھے گی اور نہ چھوڑے گی