Al-A'la، آیت 2
ٱلَّذِى خَلَقَ فَسَوَّىٰ
جس نے (انسان کو) بنایا پھر( اس کے اعضاء کو) درست کیا
لفظ بہ لفظ
کسی لفظ پر ٹیپ کریں، اسے سنیں اور اس کا مادہ دیکھیں۔
تفسیر
Fi Zilal al-Quran
یہ تفسیر اُس حصے کی ہے جو آیت 87:1 سے شروع ہوتا ہے۔
سبح اسم ..................... احوی سورت کا آغاز نہایت ہی نرم اور نہایت لمبے آہنگ سے ہوتا ہے ، اس لمبے ٹون کے ذریعہ فضا میں تسبیح کی خوشگوار اور خوشبودار آواز بکھیر دی گئی ہے۔ اس کے بعد پھر تسبیح کا حکم اور پھر وہ صفات جن کو تسبیح کے بعد لایا گیا ہے۔ سبح اسم……………. احوی (1:87 تا 5) ”(اے نبی ! ) اپنے رب برتر کے نام کی تسبیح کرو جس نے پیدا کیا اور تناسب قائم کیا ، جس نے تقدیر بنائی پھر راہ دکھائی ، جس نے نباتات اگائیں پھر ان کو سیاہ کوڑا کرکٹ بنادیا “۔ تاکہ اس تسبیح کے ذریعہ اس پوری کائنات کے اطراف واکناف میں تسبیح کی یہ آوازگونجاٹھے اور پوری کائنات ایک معبد نظر آئے اور ایک عبادت گاہ کے ساتھ ساتھ…
اس آیت کے آس پاس
- آیت 1 سَبِّحِ ٱسْمَ رَبِّكَ ٱلْأَعْلَى (اے پیغمبر) اپنے پروردگار جلیل الشان کے نام کی تسبیح کرو
- آیت 2
- آیت 3 وَٱلَّذِى قَدَّرَ فَهَدَىٰ اور جس نے( اس کا)اندازہ ٹہرایا (پھر اس کو) رستہ بتایا
- آیت 4 وَٱلَّذِىٓ أَخْرَجَ ٱلْمَرْعَىٰ اور جس نے چارہ اگایا