'Abasa، آیت 41
تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ
(اور) سیاہی چڑھ رہی ہو گی
لفظ بہ لفظ
کسی لفظ پر ٹیپ کریں، اسے سنیں اور اس کا مادہ دیکھیں۔
تفسیر
Fi Zilal al-Quran
یہ تفسیر اُس حصے کی ہے جو آیت 80:40 سے شروع ہوتا ہے۔
ووجوہ ........................ الفجرة (40:80 تا 42) ” اور کچھ چہروں پر اس روز خاک اڑارہی ہوگی اور کلونس چھائی ہوئی ہوگی۔ یہی کافروفاجر لوگ ہوں گے “۔ یہ غبار حزن وملال کا غبار ہوگا ، اور حسرت ویاس کا غبار ہوگا۔ اور ذلت اور پریشانی کی وجہ سے چہروں پر سیاہی ہوگی۔ ان کو معلوم ہوجائے گا کہ انہوں نے کیا کمایا ہے ، لہٰذا ان کو یقین ہوجائے گا کہ ان کا انجام کیا ہے۔
اس آیت کے آس پاس
- آیت 39 ضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌ خنداں و شاداں (یہ مومنان نیکو کار ہیں)
- آیت 40 وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ اور کتنے منہ ہوں گے جن پر گرد پڑ رہی ہو گی
- آیت 41
- آیت 42 أُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْكَفَرَةُ ٱلْفَجَرَةُ یہ کفار بدکردار ہیں