'Abasa، آیت 38
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُّسْفِرَةٌ
اور کتنے منہ اس روز چمک رہے ہوں گے
لفظ بہ لفظ
کسی لفظ پر ٹیپ کریں، اسے سنیں اور اس کا مادہ دیکھیں۔
تفسیر
Fi Zilal al-Quran
وجوہ ................................ مستبشرة (39) ” کچھ چہرے اس روز دمک رہے ہوں گے ، ہشاش بشاش اور خوش وخرم ہوں گے “۔ یہ چہرے روشن چہرے ہوں گے ، ان سے نور برس رہا ہوگا ، خوش ہوں گے ، ہنس رہے ہوں گے ، اپنے رب سے امیدیں وابستہ کیے ہوں گے ، وہ مطمئن ہوں گے کہ ان کا رب ان سے راضی ہے ، یہ اس سخت ہولناک آواز کے خوف سے نجات پاچکے ہوں گے۔ یہ آواز تو ایسی ہوگی کہ سنتے ہی سب خوشیاں کافور ہوجائیں گی لیکن ان کو چونکہ ان کا انجام بتا دیا جائے گا اس لئے وہ ان ہولناکیوں کے باوجود خوش وخرم اور مطمئن ہوں گے۔
اس آیت کے آس پاس
- آیت 36 وَصَـٰحِبَتِهِۦ وَبَنِيهِ اور اپنی بیوی اور اپنے بیٹے سے
- آیت 37 لِكُلِّ ٱمْرِئٍ مِّنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ ہر شخص اس روز ایک فکر میں ہو گا جو اسے( مصروفیت کے لیے) بس کرے گا
- آیت 38
- آیت 39 ضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌ خنداں و شاداں (یہ مومنان نیکو کار ہیں)
- آیت 40 وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ اور کتنے منہ ہوں گے جن پر گرد پڑ رہی ہو گی